کسی چقماق میں وہ آگ ھو گی

کسی چقماق میں وہ آگ ھو گی

Aug 4, 2018

دیدبان شمارہ۔۸

کسی چقماق میں وہ آگ ھو گی

انور شمیم

-----------------

جگہ یہ کون سی ھے

یہاں موسم یہ کیسا ھے

طلسمی شہر ھے یہ

کہ اے بازی گران شہر خوباں !

یہ دل آرام دل کش کوۓ جاناں

عجائب گھر ھے کوئی

کہ ہرساعت

سردیدہ جو اک منظر اترتا ھے

تو حیرت پتلیوں کی پھیل جاتی ھے

یہ سائے سائے جیسی چیز کیا ھے

جو پہچانی نہیں جاتی

کہ ہر کاندھے پہ سر کچھ اور ھے

دھڑ اور کچھ ھے

یہی دارالفنا تھا

کہ جس کے شمع خانے میں

بقا کی لو مچلتی تھی

کہ جس کی روشنی میں

سلوک عشق طے کرتے تھے پروانے

کہ جس کی آنچ چھوتی تھی

تو شریانوں میں لالہ زار کھلتے تھے

وہ شاید بجھ چکی ھے

چلو پھر ڈھونڈتے ہیں

اسی وحشی خرابے میں

جہاں پتھر میں پرکھوں نے

کوئی پوشیدہ چنگاری تلاشی تھی

کسی چقماق میں

وہ آگ ہوگی

**

دیدبان شمارہ۔۸

کسی چقماق میں وہ آگ ھو گی

انور شمیم

-----------------

جگہ یہ کون سی ھے

یہاں موسم یہ کیسا ھے

طلسمی شہر ھے یہ

کہ اے بازی گران شہر خوباں !

یہ دل آرام دل کش کوۓ جاناں

عجائب گھر ھے کوئی

کہ ہرساعت

سردیدہ جو اک منظر اترتا ھے

تو حیرت پتلیوں کی پھیل جاتی ھے

یہ سائے سائے جیسی چیز کیا ھے

جو پہچانی نہیں جاتی

کہ ہر کاندھے پہ سر کچھ اور ھے

دھڑ اور کچھ ھے

یہی دارالفنا تھا

کہ جس کے شمع خانے میں

بقا کی لو مچلتی تھی

کہ جس کی روشنی میں

سلوک عشق طے کرتے تھے پروانے

کہ جس کی آنچ چھوتی تھی

تو شریانوں میں لالہ زار کھلتے تھے

وہ شاید بجھ چکی ھے

چلو پھر ڈھونڈتے ہیں

اسی وحشی خرابے میں

جہاں پتھر میں پرکھوں نے

کوئی پوشیدہ چنگاری تلاشی تھی

کسی چقماق میں

وہ آگ ہوگی

**

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024