کہانی سفر میں ہے ۔۔۔ :تبصرہ-٣
کہانی سفر میں ہے ۔۔۔ :تبصرہ-٣
Apr 29, 2026

دیدبان ثمینہ سید نمبر
کہانی سفر میں ہے ۔۔۔
ثمینہ سید
تبصرہ نگار:ڈاکٹر آغا سلمان باقر
واقعی ہر کہانی سفر میں ہے ۔ کہانی کا سفر کبھی ختم نہیں ہوگا ۔ جب کہانی کا سفر ختم ہوگا ، مجھے کامل یقین ہے کہ اس دن دنیا کا آخری دن ہوگا ۔
میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ ہر عورت کی نظر مرد سے زیادہ بالغ ، باریک بین اور ادا شناس ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو پیار بھی جلدی آتا ہے اور غصہ بھی جلدی آتا ہے ۔ مگر لطف یہ کہ وہ مرد کی نسبت جلدی مان جاتی ہیں ۔ مردوں کو عورتوں کی اس خوبی سے فیض حاصل کرنا چاہیئے ۔۔۔۔ آپ سوچیں گے کہ ثمینہ سید کے افسانوں کے مجموعے " کہانی سفر میں ہے" سے میری اس بات کا کیا تعلق ہے ۔ !
حضور ، بہت گہرا تعلق ہے ۔ آپ بھی میری طرح ان کے افسانوں کے زیر نظر مجموعے " کہانی سفر میں ہے" کو میری نظر سے پڑھیں ۔ یعنی ایک قاری بن کر ، ایک نقاد بن کر ، ایک عورت شناس بن کر تو سارا راز آپ کو سمجھ آنے لگے گا ۔
ثمینہ سید کی افسانوی کہانیاں ، ان کے دونوں ناولٹ بڑے عجیب موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں ۔ زندگی کے گرد گول دائرے میں گھومتے ہیں ، کبھی بغاوت کرتے ہیں ، کبھی غیر مشروط نباہ کرتے ہیں ۔ بس یہی کہانی ہے جو سفر در سفر رہتی ہے ۔ کبھی دائرے میں چلتی ہے ، کبھی صراط مستقیم پر رواں دواں نظر آتی ہے اور کبھی زندگی کی پیچ در پیچ بھول بھلیوں کے گرداب میں زندگی کا راستہ تلاش کر کے منزل کی تلاش کرتے کرتے محفل میں جا کر پیمانہ ء شیریں توڑ دیتی ہے ۔ تب ایک سوال پیدا ہوتا ہے ۔
یہ کون تھا جو کہانی ، افسانے اور ناول میں بول رہا تھا ۔۔۔ وہ ثمینہ سید ہیں ۔
ثمینہ سید کی شاعری میں بھی یہی تغزل اور جرات ہے مگر اس وقت ثمینہ کی شاعری ہمارا موضوع نہیں ہے ۔ ہم تو ان کے افسانوں کہانیوں میں اس ثمینہ سید کو پاء چکے ہیں جو ہمیں محفلوں مشاعروں میں رکھ رکھاؤ کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ ان کا افسانوی اسلوب اور مزاج نرم خُو اور نرم رُو ہے ۔ یہی ایک عورت کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ نرم مزاج اور نرم خُو ہو ۔۔۔ پر عام زندگی میں شیرنی کی طرح آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتی ہو ۔ ثمینہ سید ہمارے زمانے کی ایک خوبصورت افسانہ نگار ، کہانی کار ہیں ۔ خوشیاں ٹی سٹال، وہ کافر، مقدمہ اور دوغلی بہترین کہانیاں ہیں، نسوانیت سے بھرپور اور سچ کا واضح عکس یعنی آئینہ دکھاتی ہوئی کہانیاں ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ مجھے ثمینہ سید کے افسانوں کے اس مجموعے کی بعض کہانیوں کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا مگر سامنے ثمینہ سید کی تصویر رکھ کر ۔کیونکہ مصنف کی شخصیت اس کے کام میں نظر آتی ہے۔ خوبصورت کہانیاں جن کا سفر لا متناہی ہے ۔۔۔
ڈاکٹر آغا سلمان باقر ۔۔۔ 14 جولائی 2022