اسنی بدر کی نظمیں

اسنی بدر کی نظمیں

Mar 22, 2018

میں اب خوبصورت نہیں ...

مصنف

اسنی بدر

شمارہ

شمارہ -٧

دیدبان شمارہ۔۷

میں اب خوبصورت نہیں

اسنی بدر

________________

اب زمانے کو میری ضرورت نہیں؟

کیونکہ میں اب بہت خوبصورت نہیں؟؟

میں نے مانا کہ بجھنے لگی  روشنی

 میں نے ماناکہ کچھ پل کو ہےچاندنی

وہ جو نارنجی بادل ادھر کو مڑے  

میرے چہرے کے سب رنگ ہی لے اڑے 

   آسماں  پر جو یہ چاند بن کر سجا 

   میرے ماتھے کا ہے کوئی  زیورسجا 

  یہ جوسبزہ ہے جنگل میں چھایا ہوا 

میرے ملبوس  سے ہے  چرایا  ہوا

یہ جومنہ زور لہریں سمندر میں ہیں 

انکی ضد، ان کے غمزے میرے سر میں ہیں 

  ہر پرندہ ہے محسن  میرے ساز کا 

 قرض  کویل پہ ہے میری آواز کا  

پھل میرے ہی تبسم سے شیریں ہوئے 

 پھول میرے تکلم سے افشیں ہوئے 

 ننھے بچوں کی سادہ دلی مجھ سے ہے 

   کم سنوں کو ملی  تازگی مجھ سے ہے

عشق کی داستانیں ہیں میرے سبب 

 شاعری اور فسانے ہیں میرے سبب 

!اب زمانے کو میری ضرورت نہیں 

!!کیونکہ میں اب بہت خوبصورت نہیں  

________________________

اسنیٰ بدر

‎یہ چاہا تھا

 ‎کہ میں ان عورتوں پر کچھ نہ کچھ لکھوں

 ‎جو اپنے شہر کے اچھے گھرانوں میں

 ‎کہیں روٹی پکاتی ہیں

 ‎کہیں  جھاڑو لگاتی ہیں 

‎جو باسی روٹیوں کو رات کی سبزی سے کھاتی ہیں

 ‎جو تھک کر گھر کے دروازوں سے ٹک کر بیٹھ جاتی ہیں

جو ساری عمر اترن پہن کر تن کو چھپاتی ہیں

‎وہ جن کے بد زبان بچے

 ‎یونہی گلیوں میں پھرتے ہیں 

‎پتنگوں کے لیے مانجھا بناتے ہیں

 ‎دوپٹے رنگتے ہیں اور ستاروں سے سجاتے ہیں

 ‎یہ چاہا تھا 

‎کہ میں ان عورتوں پر کچھ نہ کچھ لکھوں

 ‎وہ جن کے مرد 

‎سستے خمر میں ڈوبے

‎مہینے بھر کی محنت لڑجھگڑ کرچھین لیتے ہیں

 ‎انہیں ہر سال اک انعام دیتے ہیں 

‎وہ میلی عورتیں

 ‎جن کی چمکتی مالکن

 ‎صوفے پہ بیٹھی فون کرتی ہے

 ‎کسی تصویر کی عریانیت میں رنگ بھرتی ہے

 ‎فلاحی محفلوں میں آنے جانے کو سنورتی ہےیہ چاہا تھا

‎مگر میں نے ‎

کبھی ان عورتوں پر کچھ نہیں لکھا

 ‎قلم جب جب اٹھایا

 ‎بس مجھے اسکول کے بچے نظرآئے

 ‎کہیں سرسبز موسم ،پھول اور پتے نظرآئے

 ‎کہیں کچھ خوبصورت پرکشش چہرے نظرآئے ‎

میرے اندر

 ‎کوئی ہے جو مجھے مجھ سے رہائی ہی نہیں دیتا‎

اک ایسا شور 

 ‎جس میں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا 

 ‎بصیرت مل گئی  جب سے دکھائی ہی نہیں دیتا

________

اسنیٰ بدر

دیدبان شمارہ۔۷

میں اب خوبصورت نہیں

اسنی بدر

________________

اب زمانے کو میری ضرورت نہیں؟

کیونکہ میں اب بہت خوبصورت نہیں؟؟

میں نے مانا کہ بجھنے لگی  روشنی

 میں نے ماناکہ کچھ پل کو ہےچاندنی

وہ جو نارنجی بادل ادھر کو مڑے  

میرے چہرے کے سب رنگ ہی لے اڑے 

   آسماں  پر جو یہ چاند بن کر سجا 

   میرے ماتھے کا ہے کوئی  زیورسجا 

  یہ جوسبزہ ہے جنگل میں چھایا ہوا 

میرے ملبوس  سے ہے  چرایا  ہوا

یہ جومنہ زور لہریں سمندر میں ہیں 

انکی ضد، ان کے غمزے میرے سر میں ہیں 

  ہر پرندہ ہے محسن  میرے ساز کا 

 قرض  کویل پہ ہے میری آواز کا  

پھل میرے ہی تبسم سے شیریں ہوئے 

 پھول میرے تکلم سے افشیں ہوئے 

 ننھے بچوں کی سادہ دلی مجھ سے ہے 

   کم سنوں کو ملی  تازگی مجھ سے ہے

عشق کی داستانیں ہیں میرے سبب 

 شاعری اور فسانے ہیں میرے سبب 

!اب زمانے کو میری ضرورت نہیں 

!!کیونکہ میں اب بہت خوبصورت نہیں  

________________________

اسنیٰ بدر

‎یہ چاہا تھا

 ‎کہ میں ان عورتوں پر کچھ نہ کچھ لکھوں

 ‎جو اپنے شہر کے اچھے گھرانوں میں

 ‎کہیں روٹی پکاتی ہیں

 ‎کہیں  جھاڑو لگاتی ہیں 

‎جو باسی روٹیوں کو رات کی سبزی سے کھاتی ہیں

 ‎جو تھک کر گھر کے دروازوں سے ٹک کر بیٹھ جاتی ہیں

جو ساری عمر اترن پہن کر تن کو چھپاتی ہیں

‎وہ جن کے بد زبان بچے

 ‎یونہی گلیوں میں پھرتے ہیں 

‎پتنگوں کے لیے مانجھا بناتے ہیں

 ‎دوپٹے رنگتے ہیں اور ستاروں سے سجاتے ہیں

 ‎یہ چاہا تھا 

‎کہ میں ان عورتوں پر کچھ نہ کچھ لکھوں

 ‎وہ جن کے مرد 

‎سستے خمر میں ڈوبے

‎مہینے بھر کی محنت لڑجھگڑ کرچھین لیتے ہیں

 ‎انہیں ہر سال اک انعام دیتے ہیں 

‎وہ میلی عورتیں

 ‎جن کی چمکتی مالکن

 ‎صوفے پہ بیٹھی فون کرتی ہے

 ‎کسی تصویر کی عریانیت میں رنگ بھرتی ہے

 ‎فلاحی محفلوں میں آنے جانے کو سنورتی ہےیہ چاہا تھا

‎مگر میں نے ‎

کبھی ان عورتوں پر کچھ نہیں لکھا

 ‎قلم جب جب اٹھایا

 ‎بس مجھے اسکول کے بچے نظرآئے

 ‎کہیں سرسبز موسم ،پھول اور پتے نظرآئے

 ‎کہیں کچھ خوبصورت پرکشش چہرے نظرآئے ‎

میرے اندر

 ‎کوئی ہے جو مجھے مجھ سے رہائی ہی نہیں دیتا‎

اک ایسا شور 

 ‎جس میں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا 

 ‎بصیرت مل گئی  جب سے دکھائی ہی نہیں دیتا

________

اسنیٰ بدر

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024