شہسوار رخشِ خامہ

شہسوار رخشِ خامہ

May 21, 2021

کل جو ہمارے ساتھ تھے آج یاد رفتگاں کا حصّہ ہیں

شہسوا رِ رخشِ خامہ

از غضنفر علی

بیس برسوں میں جس تخلیق کار نے اپنی تخلیقیت کی بیس سے زیا دہ بساطیں بچھا دی ہوں اور جن میں سے بیشتربساطیں ایسی ہوں جن کے دامن میں سیکڑوں خانے موجود ہوں، اس پر اگربسیارنویسی کا الزام عائد ہوتا ہے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ باطنی طینت اور ظاہری صورت دونوں اعتبار سے بڑے امام بخاری سے مشابہت رکھنے اور غم خواریِ ملّت میں مانند جرنل پرویز مشرف، جوش و خروش اور غیظ و غضب کا تیور دکھانے والے مصنف پر بسیا ر نویسی کا لیبل چپکانے والو ں کی نگاہیں عام طور پر بساطوں کی تعداد پر مرکوز ہوتی ہیں، بساط بچھانے والے کی زرخیز تخلیقیت انھیں نظر نہیں آتی۔ ان کی آنکھوں کو بساط پر بنے سیکڑوں خانے تو نظر آتے ہیں مگر ان خانوں کی سفیدیوں کا جھوٹ اور سیاہیوں کا سچ دکھائی نہیں دیتا۔ ان خانوں میں سجے مہرے ان کی پتلیوں میں نہیں سماتے۔ انھیں بادشاہ، وزیر، گھوڑے، ہاتھی، کشتی اور پیادے نظر نہیں آتے۔ اس بساط پر چھڑی گھمسان دیدوں میں داخل نہیں ہوتی۔ حیات و کائنات میں ہونے والے شہہ اور مات کا کھیل دکھائی نہیں دیتا۔ بادشاہ کی ثابت قدمی، اسے بچانے کی حکمتِ عملی، وزیر کی چالوں کی چالا کی، گھوڑوں کی چستی وچوکسی، ہاتھیوں کی مست خرامی، کشتیوں کی راست گامی، پیادوں کی سست رفتاری، ان کے پیچھے کھِنچی چہاردیواری،ان کی بے بسی ولاچاری اور پل پل ہوتی موت نظرنہیں آتی۔

بسیارنویسی کی شکایت کرنے والوں کو چاہیے کہ کسی مقام پر ذراٹھہر کر کبھی وہ یہ بھی دیکھیں اور سوچیں بھی کہ”لینڈاسکیپ کے گھوڑے“ کے شہسوار مشرف عالم ذوقی کا رخشِ خامہ ہمہ وقت رو میں کیوں رہتا ہے؟ اس ضمن میں یہ بات بھی سوچنے کی ہے کہ قلم صفحہ قرطاس پر صرف لکیریں نہیں کھینچتا۔ لکیروں سے وہ حرف بنا تا ہے۔ حرف میں صوت و صدا بھرتا ہے۔ صوت آمیز حروف سے لفظ گڑھتا ہے۔ لفظوں سے جملے خلق کرتا ہے اور ان جملوں میں معنی سموتا ہے، تجربے پروتا ہے،مشاہدے ٹانکتا ہے، فکر داخل کرتا ہے، رنگِ تحیئل بھرتا ہے، احساس کی شدّت و حدّت شامل کرتا ہے، بصیرت تحلیل کرتا ہے، انھیں تخلیقی حسن عطا کرتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس عمل میں وہ اپناخونِ جگر صرف کرتاہے۔

دوسری بات غور کرنے کی یہ ہے کہ جلدی جلدی دکھائی دینے والا عمل یہ ضروری نہیں کہ جلد بازی میں سامنے آیا ہو۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ بظاہر ایک سال میں آنے والی کسی تخلیق کی تکمیل میں برسوں لگ گئے ہوں۔ ہمیں ہر صبح سورج کی آمد تو دکھائی دیتی ہے مگر اس کے وہ چکر نظرنہیں آتے جو وہ گھنٹوں مسلسل کاٹتا رہتا ہے۔ ہمیں تو بس وہ لمحہ دکھائی دیتا ہے جوسامنے آتا ہے، وہ لمحہ جن صدیوں سے گزر کرآتا ہے وہ صدیا ں نظر نہیں آتیں۔

ان دونوں باتوں پر غور کرلینے سے پہلے یہ دیکھ لینا بھی ضروری ہے کہ کسی تخلیق کار کے خامے نے جو جملے خلق کیے ہیں ان میں خامے کی وہ خصوصیات داخل ہوئی ہیں یا نہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا۔ اگر نہیں ہیں تو آپ ان جملوں کی خامہ فرسائی کرنے والے کو بسیار گو کیا، بکواس گو کہیے اور بلا جھجھک انھیں کسی کوڑے دان میں ڈال دیجیے لیکن اگر ہیں خواہ کمیت میں کم ہی کیوں نہ ہو ں تو آپ کو ایماندار ی سے سوچنا پڑے گا اور آپ سچّے نقّاد ہیں تو آپ کو معروضی نقطہئ نظراختیا ر کرنا ہوگا، نہیں تو خونِ جگر سے لکھی ہوئی تحریر کا خون ہوا تو وہ خون آپ سے اپنا خوں بہا ضرور مانگے گا۔

اگر ہم ذوقی کے رخش صفت خامے پر نگاہ جمائیں تو دیدوں میں ذوقی کا دل ابھر آئے گا۔ ساتھ ہی دو صورتیں بھی سامنے آجائیں گی جن کے سینوں میں امڈ تے ہوئے جذبوں کے دھارے جذبہئ ذوقی کے دھاروں سے ملتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ بڑے امام بخاری سے مماثل مشرف عالم ذوقی کی ظاہری صورت سے قطعِ نظر اس کی باطنی سر شت پر غور کریں تو ذوقی کے سینے میں بھی امام والا غم خواریِ ملّت کا ایک بپھرا ہوا دریا نظر آئے گا اور جرنل پرویزمشرف کے دل میں جو ش مارنے والا قوم کے درد کا سمندر بھی موجرن دکھائی دے گا۔ مِلّت کے درد کا یہ وہ دریا ہے جو کچّے مسلمان کو بھی غوطے دے کر پکا مسلمان کر دیتا ہے اور کمزور جذبہئ ایمانی میں بھی جوش بھردیتا ہے۔

جب درد کا دریا بڑا ہو۔ دریا میں پانی زیادہ ہو، پانی میں روانی اور روانی میں طغیانی بہت ہو تو یہ کیوں کر ممکن ہے کہ وہ دریا رُک رُک کر بہے۔ مسلسل آگے نہ بڑھے۔ دو‘ر تک نہ جائے۔

آپ نے دیکھا کہ ان تینوں صورتوں کے سینے میں ایک ہی درد ہے اور چوں کہ تینوں کا ہی درد شدید ہے اس لیے ان کے انعکاس میں بھی شدومد پیدا ہوگئی اور زورِ بیان میں سیلاب کا سا بہاؤ آگیا۔ البتہ تینوں کے اظہار کا ذریعہ مختلف رہا۔ ایک نے واعظانہ وسیلہ اپنایا۔ دوسرے نے سپاہیانہ طرز اختیار کیا اور تیسرے نے فنکارانہ اندازڈھونڈلیا مگر جو خنک جذبہ ہو وہ فن کی بے تابی کیا جانے۔ لہٰذا ذوقی کے فنکارانہ انداز کی بھی گرفت کی گئی۔ کہا گیا:بہت لاؤڈ ہے۔ بہت ڈائریکٹ ہے۔ بہادر کو بہادر ہی لکھتا ہے، شیر نہیں لکھتا۔ محبوب کو محبوب ہی کہتا ہے، پھول نہیں کہتا۔ مسلمان کو مسلمان اور ہندو کو ہندو ہی رہنے دیتا ہے ان پر کوئی پردہ نہیں ڈالتا۔اسے چھپانا نہیں آتا۔ یہ بات سچ ہے کہ زیادہ تر تحریروں میں ذوقی صاف صاف بغیر کسی لاگ لپیٹ کے اپنی بات کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کوئی استعاراتی انداز نہیں اپناتے، علامت کی کوئی پرت نہیں چڑھاتے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ انداز صحیح نہیں ہے؟ کیا یہ غیر فنکارانہ ہے؟ کیا اس سے فن مجروح ہوتاہے؟ بیان کا جادو کیا اس سے کم ہوجاتا ہے؟ اس سلسلے میں یہ بات بھی ذہن نشیں رہنی چاہیے کہ ہر فن کار حیات و کائنات کے حالات و واقعات سے اپنے طور پر Reactکرتا ہے۔ کوئی اپنے ردّ عمل کا اظہار بر ملا کرتا ہے اور کوئی صبرو ضبط سے کام لیتا ہے۔ کوئی براہِ راست طریقہ اختیار کرتا ہے اور کوئی ناراست طریقے کو اپناتا ہے۔ سبھی اپنے اپنے طریقہئ کار کو درست بلکہ بہتر سمجھتے ہیں اور اس کی وکالت بھی کرتے ہیں۔ ذوقی کی زودحسی اور سیماب مزاجی انھیں مجبور کرتی ہے کہ وہ سچ کو بغیر کسی رکاوٹ کے سامنے لائیں۔ اس پر کسی قسم کا کوئی ملمع نہ چڑھائیں۔ اسے چھپاکر نہ پیش کریں۔ سمعی اور سمعی بصری میڈیاؤں سے ان کی وابستگی جن میں صداؤں کے زور وشور اور تصویروں کے رنگ و نور پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے تاکہ آواز یں بغیر کسی رکاوٹ کے سماعت میں سماجائیں اور تصوریریں بنا روک ٹوک کے ذہن کے پردے کے پر چسپاں ہوجائیں، بھی ذوقی کے ذہن پر شعوری اور لا شعوری طور پر دباؤ ڈالتی ہے تاکہ وہ اپنے موضوع و مواد کے خدو خال صاف صاف، شفّاف اور واشِگاف طریقہ سے واضح کرسکیں۔ اس نوع کی سرشت کے فن کار کی تخلیق میں تہہ داری ڈھونڈنا، علامت کی تہیں تلاش کرنا یا پرت پر پرت دیکھنا مناسب نہیں۔ ہاں یہ ضروری دیکھنا چاہیے کہ اس بالواسطہ شعلہ فشاں اظہار کی حِدّتیں کتنی دیر تک قائم رہتی ہیں اور کس حد تک درد کی بھٹّی کوسُلگائے رکھتی ہیں۔

کچھ شخصیتیں بعض صورتِ حال میں جلد مشتعل ہوجاتی ہیں اور ان کی تقریر اور تحریر دونوں وسیلوں میں اشتعال انگیز ی در آتی ہے۔ مشرف عالم ذوقی کی شخصیت ایسے گُڈ کنڈ کڑمٹیریل سے بنی ہے کہ اس سے نکلنے والے کرنٹ کو بیڈ کنڈکر بھی نہیں روک سکتا۔ انھیں بہت جلد غصّہ آجاتا ہے۔ خلاف ِ طبع بات، حالات اور معاملات پر ان کی تقریر اور تحریر دونوں شعلہ ریز ہوجاتی ہیں۔ غصّے میں ذوق ِ لطیف والا ذوقی فوجی جرنیل بن جاتا ہے۔ اس کے ہاتھ بندوق میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔منہہ سے بارود کے گولے چھوٹنے لگتے ہیں۔ آنکھیں آگ برسانے لگتی ہیں۔ اس کی آواز میں میدانِ کارزاروالی دھمک سنائی دینے لگتی ہے۔ پھر نگاہیں یہ نہیں دیکھتیں کہ سامنے والا دوست ہے یا دشمن، اپنا ہے یا پرایا، عالی مرتبت ہے یا صاحبِ ثروت، محترم ہے یا غیر محترم، خورد ہے یا کلاں، صنفِ نازک ہے یا صنفِ سخت، ان کی شرر باری کسی کو بھی نہیں چھوڑتی۔ ہر ایک کو جھلس ڈالتی ہے۔

مشرف کو غصّہ صرف اس لیے نہیں آتا کہ وہ نا مساعد حالات سے جلد مشتعل ہوجاتے ہیں اور اپنے مزاج کے خلاف ہونے والی بات سے سلگ اٹھتے ہیں بلکہ انھیں غصّہ اس لیے بھی آتا ہے کہ وہ معاشرے کے جس سلگتے ہوئے مسئلے کو موضو ع بناتے ہیں اور جس کے لیے جی کھپاتے ہیں، جان جو کھم میں ڈالتے ہیں، دنیا جہان سے دشمنی مول لیتے ہیں، ایک ایک سے لڑپڑتے ہیں،اپنے پرایوں کے طعنے سنتے ہیں، طنز کے تیروں سے چھلنی ہوتے ہیں۔ طرح طرح کی صعوبتیں جھیلتے ہیں، درد سہتے ہیں، اپنی آنکھیں جلاتے ہیں، نیند کی پریوں کو پلکوں سے پرے رکھتے ہیں، پتلیوں میں چبھن پیدا کرتے ہیں اور جس مسئلے کی آگ میں تقریباً سبھی اردو والے گھرے ہوئے ہیں،اور جس کی آنچ سے سلگ رہے ہیں، تپ رہے ہیں، اس کے باوجود اردو والے مشرف کی اس کاوش کی دادنہیں دیتے۔ اسے سراہتے نہیں ہیں بلکہ بعض حضرات تو عیب بھی نکالتے ہیں۔

ذوقی کے غصّے کا پار ہ اس لیے بھی چڑھتا ہے کہ وہ اس مسئلے کے علاوہ بھی بعض ایسے مسئلوں پر قلم اٹھاتے ہیں جو مختلف، منفرد اور اچھوتے ہیں اور کولمبس کی طرح ایسی دنیاؤں کو کھوج لاتے ہیں جوبہتوں کی آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہیں۔ اپنی دریافت کی  پیش کش میں بھی وہ ایسی سنجید گی دکھاتے ہیں جو بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ بہت ہی سنجیدہ مطالعہ کرتے ہیں۔موضوع سے متعلق پرنٹ میڈیا کی ایک ایک تحریر خواہ وہ اردو میں ہو، خواہ ہندی میں یا انگریزی میں، ضرور پڑھتے ہیں۔ بات کی تہہ تک پہنچنے، ایک ایک نکتے کو جاننے اور تمام تر باریکیوں کو سمجھنے کے لیے وہ الیکڑانک میڈیا سے بھی رجوع کرتے ہیں۔ بالکل تازہ معلومات کے لیے پا بندی سے کمپیوٹر کھولتے ہیں۔ ویب کے دروازوں پر دستک دیتے ہیں۔ دنیائے طلسمات میں داخل ہوتے ہیں۔اسکرین پر ابھری تحریروں کو آنکھوں میں بھرتے ہیں، دل میں اتارتے ہیں، رگ و پے میں جذب کرتے ہیں، اپنے خون کا حصّہ بناتے ہیں،اور انھیں اپنے جذبوں کی آنچ سے سلگاکر، احساس کی بھٹّی میں تپاکر اورتخئیل کے رنگ و روغن سے سجا کر ہمارے سامنے کبھی پوکے مان کی دنیا کی شکل میں لاتے ہیں تو کبھی بھوکا ایتھوپیا کے روپ میں پیش کرتے ہیں۔ کبھی ان سے لینڈاسکیپ کے گھوڑوں کی تصویریں ابھارتے ہیں اور کبھی ”ایک انجانے خوف کی رہرسل“دکھاتے ہیں۔ اس کے بعد بھی کچھ لوگوں کے بگڑے ہوئے منہہ سے ان کے کان جب یہ سنتے ہیں کہ ذوقی تو ادب بھی صحافت کی طرح کھل کر لکھتا ہے،کھُلا کھُلا لکھتا ہے، کھول کھول کر لکھتا ہے تو ان کا خون کھول اٹھتا ہے۔

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024