نور محمد بھٹی کی صوفیانہ شاعری

نور محمد بھٹی کی صوفیانہ شاعری

May 18, 2019

مصنف

حضرت نور محمد عاجز

شمارہ

شمارہ - ١٠

دُنیائے دِل بسا دو

حضرت نور محمد عاجز ؔ


برقِ نظر گِرا دو

اِک آگ سی لگا دو

جادو سا اِک جگا دو

پردہ سااِک اُٹھادو

جلوہ ذرہ دِکھا دو

نغمہ کوئی سُنا دو

بے خود مجھے بنا دو

فرقِ دوئی مٹا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

کُھلتا نہیں کہ کیا ہو؟

بجلی ہو یا ہوا ہو

مخلوق ہو یا خدا ہو

غمزہ ہو یا ادا ہو

یا دردِ لا دو ا ہو

یا درد کی صدا ہو

کیا ہو ؟یہ بتا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

تم روحِ انجمن ہو

عشوہ ہو ، بانکپن ہو

سینے میں اِک چبھن ہو

ضوبار وضو فگن ہو

گلشن میں نغمہ زن ہو

دل سے میرے قریں ہو

نازک ہو نازنیں ہو

ہر لمحہ دل نشیں ہو

آرامِ جان و تن ہو

تم سرو ہو سمن ہو

قلبِ نظر بڑھا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

سچ ہے کہ تم جواں ہو

اُلفت کی داستاں ہو

مخفی نہیں عیاں ہو

مہکا ہوا سماں ہو

تم میری جانِ جاں ہو

آواز دو کہاں ہو ؟

کیوں مجھ سے بدگماں ہو

روئے حسیں دِکھا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسادو

جانِ بہار بن کر

دل کا قرار بن کر

اِ ک گلزار بن کر

گُل کا نکھار بن کر

پہلوئے یار بن کر

مے کا خمار بن کر

راہی ؔکا پیار بن کر

ہر فاصلہ مِٹا دو ۔۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

مانا کہ تم کہیں ہو

کہتا ہے دل یہیں ہو

جامِ شراب ہو تم

مست شباب ہو تم

جرم و ثواب ہو تم

اُلفت کا باب ہو تم

ساز و ربا ب ہو تم

شیریں سا خواب ہو تم

یکسر سراب ہو تم

جلوہ کبھی دِکھا دو

نغمہ کوئی سُنا دو۔۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

دُنیائے دِل بسا دو

حضرت نور محمد عاجز ؔ


برقِ نظر گِرا دو

اِک آگ سی لگا دو

جادو سا اِک جگا دو

پردہ سااِک اُٹھادو

جلوہ ذرہ دِکھا دو

نغمہ کوئی سُنا دو

بے خود مجھے بنا دو

فرقِ دوئی مٹا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

کُھلتا نہیں کہ کیا ہو؟

بجلی ہو یا ہوا ہو

مخلوق ہو یا خدا ہو

غمزہ ہو یا ادا ہو

یا دردِ لا دو ا ہو

یا درد کی صدا ہو

کیا ہو ؟یہ بتا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

تم روحِ انجمن ہو

عشوہ ہو ، بانکپن ہو

سینے میں اِک چبھن ہو

ضوبار وضو فگن ہو

گلشن میں نغمہ زن ہو

دل سے میرے قریں ہو

نازک ہو نازنیں ہو

ہر لمحہ دل نشیں ہو

آرامِ جان و تن ہو

تم سرو ہو سمن ہو

قلبِ نظر بڑھا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

سچ ہے کہ تم جواں ہو

اُلفت کی داستاں ہو

مخفی نہیں عیاں ہو

مہکا ہوا سماں ہو

تم میری جانِ جاں ہو

آواز دو کہاں ہو ؟

کیوں مجھ سے بدگماں ہو

روئے حسیں دِکھا دو۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسادو

جانِ بہار بن کر

دل کا قرار بن کر

اِ ک گلزار بن کر

گُل کا نکھار بن کر

پہلوئے یار بن کر

مے کا خمار بن کر

راہی ؔکا پیار بن کر

ہر فاصلہ مِٹا دو ۔۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

مانا کہ تم کہیں ہو

کہتا ہے دل یہیں ہو

جامِ شراب ہو تم

مست شباب ہو تم

جرم و ثواب ہو تم

اُلفت کا باب ہو تم

ساز و ربا ب ہو تم

شیریں سا خواب ہو تم

یکسر سراب ہو تم

جلوہ کبھی دِکھا دو

نغمہ کوئی سُنا دو۔۔۔۔۔۔۔۔دُنیائے دل بسا دو

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024