انجم قدوائ

انجم قدوائ

Jun 12, 2019

پیار کی خوشبو

2۔ انجم ق دوائ

علیگڑھ

سارے رنگ سارے سرُ سب کے سب ملا کرتر تیب دیا گیا دید بان اپنی ارتقائی منزلیں طے کرتا ہوا کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے ۔جس طرح ننھا سا پرندہ اپنے نازک اور کمزور پنکھ اٹھا کر ہوا کے دوش پر اڑتاہے۔ ایک لطیف سا احساس محسوس کر تا ہے اور آہستہ آہستہ زقند لگا تا ہے اور اونچائیوں پر اڑنے لگتا ہے اسی طرح دید بان نے بھی کئی منزلیں طے کیں ۔ اور اب ماشاء اللہ وہ اڑان پر ہے ۔

پہلے آن لائین دید بان کو تر تیب دینا اور تین شمارو ں کو ملا کر کتابی شکل دینا کوئی آسان مرحلہ نہیں ہے ۔میں تینوں ادیباوں ۔سبین علی ۔نسترن فتیحی اور سلمیٰ جیلانی کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھوں نے انتھک محنتوں سے اس مشکل کام کو انجام دیا ۔آن لائین کتابیں پڑھنا ان لوگوں کے لئیے آسان ضرور ہے جو کمپیو ٹر سے اچھی واقفیت رکھتے ہیں مگر اردو ادب میں آج بھی ایسے قاری موجود ہیں جو کتابی صورت میں رسالہ پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ،اُن کو کتاب کی خوشبو پسند ہوتی ہے ،اپنے سرہانے کتاب رکھ کر تسکین محسوس کرتے ہیں ۔اس لئیے میں سمجھتی ہوں کہ اس ای۔ میگزین کو کتابی صورت میں لاکر بہترین کام کیا گیا ہے ۔

اردو زبان و ادب کے سارےعالمی رنگ سمیٹ کر دید بان تر تیب دیا گیا ہے ان میں افسانے ، نظمیں ،غزلیں ، تراجم اور ناول سبھی رنگ شامل ہیں۔ اور دنیا کے ہر خطے سے جڑے ادیب ،شاعر، مصور ،تخلیق کار صنفی یا کسی بھی طرح کی تفریق کے بغیر اس میں شامل کئے جارہے ہیں ۔اگر سرِ ورق کے مصوّر کا ذکر نہ کروں تو نا انصافی ہوگی اتنے خوبصورت اور دیدہ زیب ٹائٹل پیج بنائے گئے ہیں کہ ان کی جتنی تعریف کروں کم ہے ۔ اور آن لائین دیدبان جریدے میں فنکاروں کی پذیرائ کا یہ انداز مجھے بہت پسند ہے۔ اب تک اس کے توسط سے میں کتنے نادر اور نایاب مصور کا تعارف حاصل کر چکی ہوں۔

آجکل دِید بان میں شامل ایلف شفق کا ناول " محبت کے چالیس اصول" جس کا ترجمہ نعیم اشرف صاحب نے کیا ہے بےحد دلچسپ اور پرُ تجسس ہے ۔ایک حصہ پڑھنے کے بعد دوسرے حصہ کا انتظار شروع ہوجاتا ہے ۔

دِید بان کے لئیے نیک خواہشات اور دعائیں ۔ یہ جریدہ اردو ادب میں بہترین اضافہ ہے ۔

انجم قدوائی

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024