حمد

حمد

Feb 5, 2019

نکہت فاروق نظر

حمد

نکہت فاروق نظر

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

سب کی نظروں سے اوجھل ہے صورت تیری

تیرا پیکر نہ کوئی ہے صورت گری

اے خدا تو سراپا ہے اِک روشنی

پر نہاں ذرے ذرے میں چہرہ تیرا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

سب تہی دست در کے سوالی ہوئے

تیرے آگے جھکے جو مثالی ہوئے

اور ادنیٰ سے ادنیٰ بھی عالی ہوئے

پھر بھی تیرا خزانہ نہ خالی ہوا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

اے خدا آج رحمت کے دریا بہا

ریگزاروں میں مہکے گلستاں کھلا

ماہ و انجم کی صورت ہمیں دے ضیائ

اور عروج ِخرد کر ہمیں اب عطائ

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

تیری حمد و ستائش کے یہ سلسلے

چل پڑے تیری رحمت کے پھر قافلے

اک نظر سے تیری دل ہوئے آئینے

اک اشارے سے درمغفرت کا کھلا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

بے ثمر ہیں شجر کوئی سایہ نہیں

چار اطراف کوئی بھی دریا نہیں

رہنما اب کوئی بھی ستارا نہیں

اب کرم یہ کرتے ہیں سب التجا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

کیسے آرام میں ہم ہوئے مبتلا

زندگی جیسے لگتی ہے کوئی سزا

دست گیری تو کر ہے میری التجا

تو ہی داتا ہے تو ہی حاجت روا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

خواہشیں سر سے اونچی ہوئی ہیں کہ بس

اور ہوس کی ہوائیں چلی ہیں کہ بس

نفرتیں دل میں گھر کر گئی ہیں کہ بس

اب کے موسم میں آدم کو انساں بنا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

...................

حمد

نکہت فاروق نظر

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

سب کی نظروں سے اوجھل ہے صورت تیری

تیرا پیکر نہ کوئی ہے صورت گری

اے خدا تو سراپا ہے اِک روشنی

پر نہاں ذرے ذرے میں چہرہ تیرا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

سب تہی دست در کے سوالی ہوئے

تیرے آگے جھکے جو مثالی ہوئے

اور ادنیٰ سے ادنیٰ بھی عالی ہوئے

پھر بھی تیرا خزانہ نہ خالی ہوا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

اے خدا آج رحمت کے دریا بہا

ریگزاروں میں مہکے گلستاں کھلا

ماہ و انجم کی صورت ہمیں دے ضیائ

اور عروج ِخرد کر ہمیں اب عطائ

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

تیری حمد و ستائش کے یہ سلسلے

چل پڑے تیری رحمت کے پھر قافلے

اک نظر سے تیری دل ہوئے آئینے

اک اشارے سے درمغفرت کا کھلا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

بے ثمر ہیں شجر کوئی سایہ نہیں

چار اطراف کوئی بھی دریا نہیں

رہنما اب کوئی بھی ستارا نہیں

اب کرم یہ کرتے ہیں سب التجا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

کیسے آرام میں ہم ہوئے مبتلا

زندگی جیسے لگتی ہے کوئی سزا

دست گیری تو کر ہے میری التجا

تو ہی داتا ہے تو ہی حاجت روا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

خواہشیں سر سے اونچی ہوئی ہیں کہ بس

اور ہوس کی ہوائیں چلی ہیں کہ بس

نفرتیں دل میں گھر کر گئی ہیں کہ بس

اب کے موسم میں آدم کو انساں بنا

سب ہے تیرا کرم سب ہے تیری عطا

ہم ہیں بندے تیرے تو ہمارا خدا

...................

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024