حمد باری تعالی

حمد باری تعالی

Apr 2, 2021

عبیرہ احمد

مصنف

عبیرہ احمد

شمارہ

شمارہ - ١٣

حمد باری تعالی

عبیرہ احمد

خانہ دل سے باب حرم تک جس نے رسائی مجھ کو دی

تیری عطا ہے مالک تو نے جو تنہائی مجھ کو دی

کار نہایت تھا لیکن اس شخص پہ دل نے صبر کیا

اب جو فراغ نصیب ہوا اب جو شکیبائی مجھ کو دی

ہاتھ بڑھایا اور کف افلاک پہ پہلی بیعت کی

کار سخن میں آج قلم نے پہلی کمائی مجھ کو دی

یوں تو کسے کیا کیا نہ در رحمت سے ملا ہوگا لیکن

حمد ہوئی تو جو تسکین عہدہ برائی مجھ کو دی

تیری عطا پر زندہ ہے اور تیرا رضا جویندہ ہے

وہ دل جس پر تو نے پل دو پل کی خدائی مجھ کو دی

ہاتھ سے باندھے موسم اس نے کھول دیے یک مشت عبیر

 پھر سامان سمیٹ لیا اور اک پروائی مجھ کو دی

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024