حمد باری تعالی
حمد باری تعالی
Dec 12, 2020
ایک مختلف حمد
لا مُتناہی نیلاھٹ
حمدیہ نظم
تنویر قاضی
مکے کے اطراف سے
اک غیبی
آواز آتی ہے
اپنا اپنا قبلہ
درست کرو
بھاگم بھاگ میں
کِس کے جُوتے لے دوڑے ہو
بے ترتیبی
ایک وقت اذان
نماز نہیں ھونے دیتی
اور کسی کی
نمازیں ، روزے ، عمرے پہنے پھرتے ہو
غم کی آنکھوں کے ڈوروں میں
یوگا کرتے
دل کے کعبے میں جُھکتے
مشکل میں ڈالے رکھتے ہو خود کو اور اپنے جیسوں کو
تصویریں کِھنچواؤ جا کر
سطر غریبی کے نیچے لوگوں کے ساتھ
پلُو پکڑے ، روتے، اُن سے معافی مانگو
ماں باپ کے پاؤں میں بیٹھو
بِن گُٹھلی کے بھید سے بھری کھجوروں
اور آبِ زم زم کی خاطر
کتنا مہنگا پیکج لے کر آتے ہو
کنویں کا پانی صاف نہیں گاؤں میں
اور دھقان کو نہیں میسر روٹی
اپنی کچی گلیوں میں پھیرے پورے کر لیتے
ذرے ذرے میں ہیں ڈیرے
لا مُتناہی نیلاھٹ کے
لا مُتناہی نیلاھٹ
حمدیہ نظم
تنویر قاضی
مکے کے اطراف سے
اک غیبی
آواز آتی ہے
اپنا اپنا قبلہ
درست کرو
بھاگم بھاگ میں
کِس کے جُوتے لے دوڑے ہو
بے ترتیبی
ایک وقت اذان
نماز نہیں ھونے دیتی
اور کسی کی
نمازیں ، روزے ، عمرے پہنے پھرتے ہو
غم کی آنکھوں کے ڈوروں میں
یوگا کرتے
دل کے کعبے میں جُھکتے
مشکل میں ڈالے رکھتے ہو خود کو اور اپنے جیسوں کو
تصویریں کِھنچواؤ جا کر
سطر غریبی کے نیچے لوگوں کے ساتھ
پلُو پکڑے ، روتے، اُن سے معافی مانگو
ماں باپ کے پاؤں میں بیٹھو
بِن گُٹھلی کے بھید سے بھری کھجوروں
اور آبِ زم زم کی خاطر
کتنا مہنگا پیکج لے کر آتے ہو
کنویں کا پانی صاف نہیں گاؤں میں
اور دھقان کو نہیں میسر روٹی
اپنی کچی گلیوں میں پھیرے پورے کر لیتے
ذرے ذرے میں ہیں ڈیرے
لا مُتناہی نیلاھٹ کے