حمد باری تعالیٰ
حمد باری تعالیٰ
Mar 14, 2018
دیدبان شمارہ۔۷
حمد باری تعالیٰ
سلمیٰ جیلانی
اے رب ذوالجلال، اے ذی قوہ و المتین
میرے پروردگار
کروں تیری حمد میں صبح و شام
جیسے کرتے ہیں پرندے لیل و نہار
تیری رحمتوں کی کوئی حد نہیں
تیری نعمتوں کے خوان
اترتے ہیں بے شمار
اے مہربان ، اے رحیم
زندہ و پائندہ ہے تو
پھیلا ہوا ہے نور تیرا
ارض و سماوات میں
میری آنکھوں کو بھی منور کر دے
اور عطا کر روشنی مضمحل روح کو
کھنکتی مٹی کا
اک حقیر ذرہ تھی میں
اپنی رحمت سے ڈھانپ کر
بنا دیا مجھ کو
اشرف المخلوقات
لازم ہے کروں صرف تیری ہی بندگی
کہ یہی ہے
صراط المستقیم
اے رب الفلق
چاک کر سیاہی میرے قلب کی
دین و دنیا کی بھلائی
مجھ کو ملے
ذکر سے تر ہو ں گر
زبان و دل مرے
ظاہر و پوشیدہ سے واقف ہے تو
کردے مجھے بھی معتبر
بخش دے ہر اک خطا
دور کر دے
ہر اندیشۂ ملال
...............
دیدبان شمارہ۔۷
حمد باری تعالیٰ
سلمیٰ جیلانی
اے رب ذوالجلال، اے ذی قوہ و المتین
میرے پروردگار
کروں تیری حمد میں صبح و شام
جیسے کرتے ہیں پرندے لیل و نہار
تیری رحمتوں کی کوئی حد نہیں
تیری نعمتوں کے خوان
اترتے ہیں بے شمار
اے مہربان ، اے رحیم
زندہ و پائندہ ہے تو
پھیلا ہوا ہے نور تیرا
ارض و سماوات میں
میری آنکھوں کو بھی منور کر دے
اور عطا کر روشنی مضمحل روح کو
کھنکتی مٹی کا
اک حقیر ذرہ تھی میں
اپنی رحمت سے ڈھانپ کر
بنا دیا مجھ کو
اشرف المخلوقات
لازم ہے کروں صرف تیری ہی بندگی
کہ یہی ہے
صراط المستقیم
اے رب الفلق
چاک کر سیاہی میرے قلب کی
دین و دنیا کی بھلائی
مجھ کو ملے
ذکر سے تر ہو ں گر
زبان و دل مرے
ظاہر و پوشیدہ سے واقف ہے تو
کردے مجھے بھی معتبر
بخش دے ہر اک خطا
دور کر دے
ہر اندیشۂ ملال
...............