غزل ۔۔۔ سید بصیر الحسن وفا نقوی
غزل ۔۔۔ سید بصیر الحسن وفا نقوی
May 4, 2020
مصنف
سید بصیر الحسن وفا نقوی
سید بصیر الحسن وفا نقوی ہلال ہاﺅس مکان نمبر ۴۱۱/۴ نگلہ ملاح سول لائن علی گڑھ یوپی موبائل:9219782014
غزل
سر اٹھانے کا جو اعلان کیا ہے ہم نے
کون سا آپ کا نقصان کیا ہے ہم نے
اپنے خوابوں کی بسائی ہے یہاں پر جنت
تیری مٹی پہ یہ احسان کیا ہے ہم نے
دھوپ چھاﺅں کا تماشہ تو رہے گا جاری
بے سبب خود کو پریشان کیا ہے ہم نے
اپنے آنسو سے بنایا ہے ستارہ کوئی
اس طرح رات کو حیران کیا ہے ہم نے
اب چراغوں کو بجھانے نہیں والا کوئی
اب ہواﺅں کو نگہبان کیا ہے ہم نے
یہ فقیری یہ امیری یہ زمانہ یہ حیات
آپ کے عشق میں سب دان کیا ہے ہم نے
حسرتیں خواہشیں ارمان نکالے دل سے
جب سے اک عشق کو مہمان کیا ہے ہم نے
سید بصیر الحسن وفا نقوی
ہلال ہاﺅس
مکان نمبر ۴۱۱/۴
نگلہ ملاح سول لائن
علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014
غزل
سر اٹھانے کا جو اعلان کیا ہے ہم نے
کون سا آپ کا نقصان کیا ہے ہم نے
اپنے خوابوں کی بسائی ہے یہاں پر جنت
تیری مٹی پہ یہ احسان کیا ہے ہم نے
دھوپ چھاﺅں کا تماشہ تو رہے گا جاری
بے سبب خود کو پریشان کیا ہے ہم نے
اپنے آنسو سے بنایا ہے ستارہ کوئی
اس طرح رات کو حیران کیا ہے ہم نے
اب چراغوں کو بجھانے نہیں والا کوئی
اب ہواﺅں کو نگہبان کیا ہے ہم نے
یہ فقیری یہ امیری یہ زمانہ یہ حیات
آپ کے عشق میں سب دان کیا ہے ہم نے
حسرتیں خواہشیں ارمان نکالے دل سے
جب سے اک عشق کو مہمان کیا ہے ہم نے
سید بصیر الحسن وفا نقوی
ہلال ہاﺅس
مکان نمبر ۴۱۱/۴
نگلہ ملاح سول لائن
علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014