ایک لمحہ سکون کا!

ایک لمحہ سکون کا!

Mar 17, 2026

مصور-اسرار فاروقی


دیدبان شمارہ - ٣۲
فروری۔2026


ایک لمحہ سکون کا!


ملگجے افق پر جب

مطلع آبرو باراں کا

انبوہ غم کی اک صورت

شام کو ابھرتا ہے

دل کے درون خانے میں

غم سا اک گرجتا ہے

بجلیاں چمکتی ہیں

ترمری لکیریں سی

بادلوں میں پڑتی ہیں

چند ساعتیں لہر کی صورت

ڑالہ باری سینے میں

زور دے کے بڑھتی ہے

دل کی ویرانی گلیوں میں

آندھیاں ،سرکتی ہیں

یادش بخیر وقتوں کی

برقع پوش مستورات

در بدر ہو کے آوارہ

کھڑکیاں بجاتی

رات بھر بھٹکتی ہیں

صبح دم کاذب تک

زمستاں کی سرد لہروں میں

منتظر سی شاخوں پر

بور سا ابھرتا ہے

آمد بہار میں تج کر

ٹہنیوں کی انگڑائی

پھوٹتے شگوفوں پر

نور سا برستا ہے

لد کے دن نکلتا ہے

نومیدہ پتوں پر

دھوپ کی کرن آکر

طمانیت بچھاتی ہے

جاکنی ریاضت کی

ایک لمحے کو دل میں

جاکرسکون پاتی ہے!!¡

شاہد حنیف



دیدبان شمارہ - ٣۲
فروری۔2026


ایک لمحہ سکون کا!


ملگجے افق پر جب

مطلع آبرو باراں کا

انبوہ غم کی اک صورت

شام کو ابھرتا ہے

دل کے درون خانے میں

غم سا اک گرجتا ہے

بجلیاں چمکتی ہیں

ترمری لکیریں سی

بادلوں میں پڑتی ہیں

چند ساعتیں لہر کی صورت

ڑالہ باری سینے میں

زور دے کے بڑھتی ہے

دل کی ویرانی گلیوں میں

آندھیاں ،سرکتی ہیں

یادش بخیر وقتوں کی

برقع پوش مستورات

در بدر ہو کے آوارہ

کھڑکیاں بجاتی

رات بھر بھٹکتی ہیں

صبح دم کاذب تک

زمستاں کی سرد لہروں میں

منتظر سی شاخوں پر

بور سا ابھرتا ہے

آمد بہار میں تج کر

ٹہنیوں کی انگڑائی

پھوٹتے شگوفوں پر

نور سا برستا ہے

لد کے دن نکلتا ہے

نومیدہ پتوں پر

دھوپ کی کرن آکر

طمانیت بچھاتی ہے

جاکنی ریاضت کی

ایک لمحے کو دل میں

جاکرسکون پاتی ہے!!¡

شاہد حنیف


خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024