ڈاکٹر ارشد حسن کی نظمیں

ڈاکٹر ارشد حسن کی نظمیں

May 17, 2019

دو نظمیں

رہگزر رہگزر

سامنے حد نظر

رہگزر رہگزر

دشت تپتی سی ہے

دشت ویران بھی ہے

نہ ہی منزل کا نشان

دشت بےجان بھی ہے

دشت سخت بے رحم

پھر بھی ٹھہرینگے نہ ہم

چڑھتی دریا کا بھنور

تیز ہر لہر مگر

کشتیاں ٹوٹ چکیں

ہے یہ دشوار سفر

ایسی باتوں سے نہ ڈر

موج در موج اتر

ہان مخالف ہے ہوا

پھر بھی نہ سر کو جھکا

مشکلیں لاکھ سہی

اب تو بس چلتا جا

دیکھ نہ گرد سفر

جاری رکھ اپنا سفر

سامنے حد نظر

۔۔۔۔۔

لال سلام

جو شام سویرے کھیتوں میں

تن من کی محنت بانٹے گا

جو دست،دشت کو سینچے گا

وہ دست،فصل بھی کاٹے گا

جو گرمی کی دوپہری میں

کھیتوں میں خون،جلاےگا

جو شیت لہر میں ننگے تن

مٹی میں حل کو چلاۓ گا

جو دہقاں موسم پرکھے گا

جو دہقاں بیج کو بوۓ گا

جو فصلوں کی رکھوالی کو

راتوں کو کھیت میں سوۓ گا

جو بنجر مٹی کی قسمت

اتنی محنت سے بدلے گا

وہ دہقاں کھیت بچانے کو

بندوقوں سے بھی کھیلے گا

ڈاکٹر ارشد حسن

رہگزر رہگزر

سامنے حد نظر

رہگزر رہگزر

دشت تپتی سی ہے

دشت ویران بھی ہے

نہ ہی منزل کا نشان

دشت بےجان بھی ہے

دشت سخت بے رحم

پھر بھی ٹھہرینگے نہ ہم

چڑھتی دریا کا بھنور

تیز ہر لہر مگر

کشتیاں ٹوٹ چکیں

ہے یہ دشوار سفر

ایسی باتوں سے نہ ڈر

موج در موج اتر

ہان مخالف ہے ہوا

پھر بھی نہ سر کو جھکا

مشکلیں لاکھ سہی

اب تو بس چلتا جا

دیکھ نہ گرد سفر

جاری رکھ اپنا سفر

سامنے حد نظر

۔۔۔۔۔

لال سلام

جو شام سویرے کھیتوں میں

تن من کی محنت بانٹے گا

جو دست،دشت کو سینچے گا

وہ دست،فصل بھی کاٹے گا

جو گرمی کی دوپہری میں

کھیتوں میں خون،جلاےگا

جو شیت لہر میں ننگے تن

مٹی میں حل کو چلاۓ گا

جو دہقاں موسم پرکھے گا

جو دہقاں بیج کو بوۓ گا

جو فصلوں کی رکھوالی کو

راتوں کو کھیت میں سوۓ گا

جو بنجر مٹی کی قسمت

اتنی محنت سے بدلے گا

وہ دہقاں کھیت بچانے کو

بندوقوں سے بھی کھیلے گا

ڈاکٹر ارشد حسن

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024