بلقیس ظفیرالحسن

بلقیس ظفیرالحسن

Jun 12, 2019

میسج کے دور میں جب ایک خط ملا تو دل جھوم اٹھا۔۔

مصنف

بلقیس ظفیرالحسن

شمارہ

شمارہ - ١٠

1۔عزیزی نسترن فتیحی ۔ دعائے دارین۔

ہمیشہ اسی طرح فعال و خوش حال رہیں ۔ آمین ۔ ان دعائوں کے ساتھ شکریہ ، مجھے ’’دیدبان‘‘ جیسا بیش قیمت تحفہ ملتے ہی ادا کر دینا تھا ۔ چاہتی تو میں یہی تھی مگر دیکھئے ہوا کیا؟ دیدبان پر نظر پڑتے ہی میں اس کے سحر کی گرفت میں جا پڑی ایک سے ایک درّہ ہائے طلسم آنکھوں کے سامنے وا ہو گئے، دربند کے در بند کھلے جا رہے تھے ان سے نکلنے کے لئے مجھے ان سے گزرنا تھا کہ نہیں ؟۔ آج پورا پڑھ لینے کے بعد عش عش کرتی آپ کو خط لکھنے بیٹھ گئی ہوں ۔

آپ کے ساتھ سبین صاحبہ اور سلمیٰ جیلانی کی فکر انگیز ، ذہن و نظر کو بالیدگی بخش دینے والی کوششوں کا ثمرہ یہ انتخاب، بصیرت افروز ہے ۔۔ دل پذیر ہے۔ اردو ادب کے عام قاری کے لئے (جن کی پہنچ آن لائین رسائل تک نہیں ہے ) آپ لوگوں نے اردو ادب کا ایک عالمی در وا کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اجر خیر سے نواز دیں۔ اور جیسا کہ حقانی القاسمی نے لکھا ہے، اس سے ہمارے اردو ادب کو ایک نئی آکسیجن مل جائے ۔ ’’ دیدبان ‘‘ تو بیش قیمت ہے ۔ معمولی نذرانہ چک کی صورت بھیج رہی ہوں ۔ قبول کر لیں ۔

مخلص بلقیس

۱۶ فروری ۲۰۱۹ ؁

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024