جس کے لیے
جس کے لیے
Feb 9, 2019
نعتیہ نظم


جس کے لئے
(نعتیہ نظم)
عذرا عباس
محبت کی شروعات
وہیں سےہوئی تھی
جہاں سے سوچا گیا تھا
تمھارے بارے میں
پھر جو بھی تھا
تمھارےلئے تھا
ہمیشہ سے ہمیشہ تک
جو کچھ درمیان میں تھا
اور ہے
وہ سب کچھ
اس محبت کے لئے ہی ہے
جس کے لئے
حرف بنائے گئے
اور نقطے تیار کئے گئے
اور بتایا گیا
محبت یہیں سے شروع ہوتی ہے
جس کے لئے
(نعتیہ نظم)
عذرا عباس
محبت کی شروعات
وہیں سےہوئی تھی
جہاں سے سوچا گیا تھا
تمھارے بارے میں
پھر جو بھی تھا
تمھارےلئے تھا
ہمیشہ سے ہمیشہ تک
جو کچھ درمیان میں تھا
اور ہے
وہ سب کچھ
اس محبت کے لئے ہی ہے
جس کے لئے
حرف بنائے گئے
اور نقطے تیار کئے گئے
اور بتایا گیا
محبت یہیں سے شروع ہوتی ہے