اداریہ شمارہ-١٦

اداریہ شمارہ-١٦

Jan 30, 2023

اداریہ

سبین علی

کچھ عرصے کی تاخیر کے بعد دیدبان کا نیا شمارہ قارئین کے مطالعہ کے لیے پیش ہے۔ ادبی جرائد کی کچھ اپنی مشکلات ہوتی ہیں جن میں سے ایک اہم وجہ اردو حلقوں میں کتب خرید کر نہ پڑھنے کا رجحان بھی ہے جس کی وجہ سے جرائد   مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دوسرے اس سائبر دور میں زیادہ قارئین ویب سائٹ کا رخ کرتے ہیں۔ اس لیے دیدبان کی ٹیم نے یہ طے کیا کہ اس سہ ماہی ادبی جریدے کو اب ماہانہ بنیادوں پہ ویب سائٹ پہ قارئین کے مطالعے کے لیے پیش کیا جاتا رہے گا ۔ تاکہ تین ماہ کے انتظار کی بجائے اگر وہ روزانہ کی بنیاد پہ کچھ اچھا پڑھنا چاہیں تو ان کے لیے ہر ماہ  تازہ اور بہترین مواد دستیاب ہو۔

دنیا نئے سماجی و مالیاتی مسائل میں الجھی ہے۔ اردو افسانے اور نظم میں بڑے متنوع  موضوعات سامنے آ رہے ہیں۔ پرانے افسانے کی طوائف کی جگہ اب  تیز رفتار شہری کلچر کے انسان ہیں جو روزگار کے پیچھے چیونٹیوں کی مانند  مشقت کر رہے ہیں۔ جنس کے لیے ہیومن ٹریفکنگ  اور پیڈو فائل نے وہ پرانا امراؤ جان ادا کا سا  چہرہ دھندلا دیا یے۔ عالمی کساد بازاری اور افراط زر میں اضافے نے محنت کش طبقے کا استحصال کیا ہے۔ عورت اور مرد کے ازلی رشتے میں بھی سائبر سویلائزیشن نے نئے چیلنج پیش کیے ہیں۔  انہیں مسائل کے بیچ ان کی سماجی و نفسیاتی الجھنیں نہ صرف بڑھ گئی ہیں بلکہ ماضی سے بالکل مختلف مسائل سے نبرد ازما ہیں۔  اس بارے میں نئی نسل کے ادیب بہت اچھا لکھ رہے ہیں۔ مگر انہیں کماحقہ توجہ نہیں مل رہی ۔ اس لیے دیدبان نے ہر ماہ تین منتخب تحریروں کو اردو ادب کے بڑے اور مستند ادیبوں سے ریویو کروانے کا بندوست کیا ہے۔

اگر کوئی مصنف اپنے افسانے شاعری یا تحقیقی مقالہ پہ کسی استاد یا سینئر ادیب سے ریویو کروانا چاہیے تو بالکل تازہ تحریر جو کہیں اور شائع نہ ہوئی ہو وہ ریویو کے لیے بھیج سکتا ہے ۔ ایسی تخلیقات کو ریویو کیٹگری کے تحت الگ سے نمایاں طور پہ  آویزاں کیا جائے گا۔

امید ہے نئے خدوخال کے ساتھ اب دیدبان قارئین کے لیے مطالعے و مباحث  کا باسہولت فورم اور جریدہ بن کر سامنے آئے گا۔

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024