وجیہہ وارثی
May 17, 2021
میرانام وجیہہ وارثی ہے میں 1970ء میں پیداہوا بی کام کرنے کے بعدکام سے لگ گیا۔دوران تعلیم تھیٹرگروپ سے منسلک ہوگیا۔اداکار،ڈرامہ نگاراورھدایت کار کی حیثت سے تھیٹر کرتارہاپھر ٹیلی ویژن کے لیے سٹ کام لکھنے لگا۔یعنی رزق طنزومزاح سے کماتاہوں اوروہ کہانیاں جوتلخ ہوتی ہیں ٹیلی ویژن پرپیش نہیں کی جاسکتیں انہیں نظموں میں ڈھال دیتاہوں۔آج کل نثرلکھ رہاہوں ۔بچوں کے لیے جنگلستان کے نام سےایک ناول لکھاہے جوزیرطبع ہے ۔افسانوں کاایک مجموعہ "آگ سے کھیلتے کردار"کے نام سے جلد شایع ہونے والاہے۔نظموں کی ایک کتاب "حیرت اوردریافت کاکھیل"شایع ہوچکی ہے۔۔۔۔۔ابھی تک زندہ ہوں !