شائستہ مفتی
Oct 5, 2024
نام : شائستہ مفتی
تاریخ پیدائش۔ ۲۱ ستمبر
کراچی میں زندگی کا سفر شروع ہوا۔
مشترکہ خاندانی نظام میں پرورش پائی ۔ میں اپنے دادا ، ڈاکٹر مقرب حسین مفتی کے بہت قریب رہی ۔ انڈیا کے شہر میرٹھ سے خاندانی وابستگی ہے میرا اپنے دادا سے رشتہ میری پہلی درسگاہ رہی ۔ پہلی کہانی گیارہ برس کی عمر میں بچوں کے ایک رسالے میں چھپی ۔
میں نے بائیوکیمسٹری میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے ۔ درس و تدریس کے شعبے سے بھی وابسطہ رہی ہوں۔ شہید حکیم محمد سعید کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے ۔ جب بیت الحکمۃ نیا نیا بنا تو میں چند بانی اساتزات میں شامل تھی۔ میں نے اپنی آنکھوں سے ہمدرد پبلک اسکول کو بنتے اور پھلتے پھولتے دیکھا ہے ۔ ہمدرد میں زندگی کے یادگار دن گزارے ہیں ۔
گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے مجھے جاب چھوڑنی پڑ گئی۔ بچے کچھ بڑے ہوئے تو اپنے پرانے شوق پر توجہ دینا شروع کی ۔ شاعری کے ساتھ آئل پینٹنگز بنانے کا بھی شوق ہے ۔ اپنی دوسری اور تیسری کتاب کا ٹائٹل بھی میں نے خود پینٹ کیا ہے۔
تین کتابیں چھپ چکی ہیں
دو کتب شاعری کی ہیں
۱ ہوا کے ہاتھ
۲ محبتوں کے شہر میں
۳- تیسری کتاب افسانوں کی ہے “ چاک اور چراغ .
خیر اندیش : شائستہ مفتی