قاضی علی ابولحسن
قاضی علی ابولحسن اسکول آف کریٹو آرٹس (یونی ورسٹی آف لاہور) میں ابلاغیات پڑھاتے ہیں، افسانہ لکھتے اور نظم کہتے ہیں کتابی سلسلے ’موزیک‘ کے مدیر ہیں۔ ملتان کے افسانہ نگاروں کا انتخاب ’کہانی کے سب رنگ‘ مرتب کیا۔ آپ ادبی جریدے ’سطور‘ اور ’مٹھن‘ کے مدیران میں شامل ہیں۔