شبنم عشائی کی نظمیں

شبنم عشائی کی نظمیں

Jan 24, 2019

مصنف

شبنم عشائ

شمارہ

شمارہ - ٩


شبنم عشائی کی تین نظمیں

1.

دلاسہ نہیں

مجھے حق دے دو

محبت مانگنے کا حق

محبت دینے کا حق

محبت جینے کا حق

اب کے نہ کوئی الزام

مقدر کو دونگی

نہ ہی اپنے بخیئے

ادھیڑ دونگی

مجھے خاک کرنے کی مشق میں

خدا کو کٹہرے میں کھڑا مت کرو

شاطروں کی عدالت میں نہیں

محبت کے سجدے میں آنے دو

نفرتوں کی ہریالی

مجھ میں مت اگنے دو

نیئتیں جو پاک نہیں

مجھ میں مت بونے دو

مجھے اپنی مٹی سے

رل مل کر جینے دو

دلاسہ نہیں مجھے حق دے دو

۔۔۔۔۔۔۔۔

2-

تمہارا دوغلہ پن

مجھے بھونتا ہے

میرے من کی آنکھیں

لال ہو جاتی ہیں

کچھ نظر نہیں آتا۔

نہ کہیں زمیں

نہ کوئی آسماں

جسم ہوا میں لہراتا ہے

دفن نہیں ہو سکتا

زمین و آسمان کو

کہاں کریدوں

دوغلے پن کی قبر میں

تعلق تمام

\دفنا دوں کیا؟

.............

3.

مجرا کرتی شاعرات میں

نظم زخمی ہو جاتی ہے

نظم سوچتی ہے

کہ زخم اس کا زیور ہے

نظم سوچتی ہے

کہ زخم کے زیور سے آراستہ سینہ

سچ کے آئینے میں دیکھ کے آﺅں

بھیڑ لگی ہے مداحوں کی

جھوٹ بدن کے اسٹیج پر مجرا کر رہا ہے

سچ کا شیشہ

روپوش ہے اوڑھنی میں

مجرا کرتی کسی شاعرہ کے۔

-----------------


شبنم عشائی کی تین نظمیں

1.

دلاسہ نہیں

مجھے حق دے دو

محبت مانگنے کا حق

محبت دینے کا حق

محبت جینے کا حق

اب کے نہ کوئی الزام

مقدر کو دونگی

نہ ہی اپنے بخیئے

ادھیڑ دونگی

مجھے خاک کرنے کی مشق میں

خدا کو کٹہرے میں کھڑا مت کرو

شاطروں کی عدالت میں نہیں

محبت کے سجدے میں آنے دو

نفرتوں کی ہریالی

مجھ میں مت اگنے دو

نیئتیں جو پاک نہیں

مجھ میں مت بونے دو

مجھے اپنی مٹی سے

رل مل کر جینے دو

دلاسہ نہیں مجھے حق دے دو

۔۔۔۔۔۔۔۔

2-

تمہارا دوغلہ پن

مجھے بھونتا ہے

میرے من کی آنکھیں

لال ہو جاتی ہیں

کچھ نظر نہیں آتا۔

نہ کہیں زمیں

نہ کوئی آسماں

جسم ہوا میں لہراتا ہے

دفن نہیں ہو سکتا

زمین و آسمان کو

کہاں کریدوں

دوغلے پن کی قبر میں

تعلق تمام

\دفنا دوں کیا؟

.............

3.

مجرا کرتی شاعرات میں

نظم زخمی ہو جاتی ہے

نظم سوچتی ہے

کہ زخم اس کا زیور ہے

نظم سوچتی ہے

کہ زخم کے زیور سے آراستہ سینہ

سچ کے آئینے میں دیکھ کے آﺅں

بھیڑ لگی ہے مداحوں کی

جھوٹ بدن کے اسٹیج پر مجرا کر رہا ہے

سچ کا شیشہ

روپوش ہے اوڑھنی میں

مجرا کرتی کسی شاعرہ کے۔

-----------------

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024