صحرائی نظمیں

صحرائی نظمیں

Feb 9, 2019

تھر کے قحط کے پس منظر میں

مصنف

سبین علی

شمارہ

شمارہ - ٩


ہمارا کل اثاثہ
اونٹ پر لدا لکڑی کا اک صندوق
جس میں پڑا ہے بیٹی کے جہیز کا
سوٹ
جس پر آدھی کڑھائی ہو چکی
سوئی اور دھاگے
کچھ برتن اور اناج
ہماری کلائیوں میں سفید کڑے
کًھن کَھن کرتے
ہماری چنریاں پیاسے صحرا میں
رنگ بھریں
جہاں دور تک
ریت ہی ریت
چند بستر
دو مٹی کے گھڑے
اور ہمارے ساتھی مور
ہم چل پڑتے ہیں
اس جانب
جہاں ٹِبے میں
تھوڑا سا گدلا پانی ملے
اونٹ بکریاں اور مور
ہمارے ساتھ
اُسی جوہڑ سے سیراب ہو لیتے ہیں
ہم تھری خانہ بدوش
قحط سے لڑتے
خار دار جھاڑیوں کی مانند
سوکھ کر کانٹا ہوئے بھی
جئے چلے جاتے ہیں
سبین علی
۔۔۔۔۔

سوا نیزے کے سورج تلے
پیاس کی تپتی آنکھیں
جو تھری ریت کے بگولوں سے بلند ہوتی ہیں
تکتی ہیں چناب اور جہلم کی جانب
کئی سسیاں کئی مارویاں
ننگے پاؤں میلوں تک
پانی کی تلاش میں بھٹکتی ہیں
اور لاہور کی فضا میں
کثیف دھواں اترنے لگتا ہے
بادل راستے میں سے ہی
عیار ہوائیں چرا لیتی ہیں
اور مجھے شبہ ہوتا ہے
کہیں تھر کی تپتی آنکھوں نے
اپنی اُس زبان سے موسموں کو
کوئی بددعا تو نہیں دی تھی
جو قحط زدہ مور کے ساتھ
سوکھ کر کانٹا ہو گئی تھی

سبین علی
۔۔۔۔۔


ہمارا کل اثاثہ
اونٹ پر لدا لکڑی کا اک صندوق
جس میں پڑا ہے بیٹی کے جہیز کا
سوٹ
جس پر آدھی کڑھائی ہو چکی
سوئی اور دھاگے
کچھ برتن اور اناج
ہماری کلائیوں میں سفید کڑے
کًھن کَھن کرتے
ہماری چنریاں پیاسے صحرا میں
رنگ بھریں
جہاں دور تک
ریت ہی ریت
چند بستر
دو مٹی کے گھڑے
اور ہمارے ساتھی مور
ہم چل پڑتے ہیں
اس جانب
جہاں ٹِبے میں
تھوڑا سا گدلا پانی ملے
اونٹ بکریاں اور مور
ہمارے ساتھ
اُسی جوہڑ سے سیراب ہو لیتے ہیں
ہم تھری خانہ بدوش
قحط سے لڑتے
خار دار جھاڑیوں کی مانند
سوکھ کر کانٹا ہوئے بھی
جئے چلے جاتے ہیں
سبین علی
۔۔۔۔۔

سوا نیزے کے سورج تلے
پیاس کی تپتی آنکھیں
جو تھری ریت کے بگولوں سے بلند ہوتی ہیں
تکتی ہیں چناب اور جہلم کی جانب
کئی سسیاں کئی مارویاں
ننگے پاؤں میلوں تک
پانی کی تلاش میں بھٹکتی ہیں
اور لاہور کی فضا میں
کثیف دھواں اترنے لگتا ہے
بادل راستے میں سے ہی
عیار ہوائیں چرا لیتی ہیں
اور مجھے شبہ ہوتا ہے
کہیں تھر کی تپتی آنکھوں نے
اپنی اُس زبان سے موسموں کو
کوئی بددعا تو نہیں دی تھی
جو قحط زدہ مور کے ساتھ
سوکھ کر کانٹا ہو گئی تھی

سبین علی
۔۔۔۔۔

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024