نظم : فنا فی اللہ

نظم : فنا فی اللہ

May 4, 2020

نظم : فنا فی اللہ

شاعر : سید انور جاوید ہاشمی

دو افغانی حسینائیں جنہیں تنور پر دیکھا

انہی میں ایک پشمینہ تھی ،

اس کا نام اس کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی لے رہی تھی

" مری پشمینہ ! ' پشمینے !"

سبحان اللہ ، سبحان اللہ

اچانک ایک چنگاری اڑی

میں بالکونی سے یہ منظر دیکھتا تھا

پٹ پٹا پٹ ، پھٹ !

کئی شعلے بھڑک کر

ان حسیناؤں کے چہروں پر

گلابی ، ارغوانی ،آتشیں رنگوں کو بکھراتے

ہوا کے ساتھ محو رقص تھے

واللہ !

یہ سارے آتشیں منظر

مری آنکھوں نے دیکھے پر

مرے سینے میں جو شعلے بھڑک اٹھے

انہیں اب کون دیکھے گا ؟

فنا فی اللہ !

فنا فی اللہ !!

نظم : فنا فی اللہ

شاعر : سید انور جاوید ہاشمی

دو افغانی حسینائیں جنہیں تنور پر دیکھا

انہی میں ایک پشمینہ تھی ،

اس کا نام اس کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی لے رہی تھی

" مری پشمینہ ! ' پشمینے !"

سبحان اللہ ، سبحان اللہ

اچانک ایک چنگاری اڑی

میں بالکونی سے یہ منظر دیکھتا تھا

پٹ پٹا پٹ ، پھٹ !

کئی شعلے بھڑک کر

ان حسیناؤں کے چہروں پر

گلابی ، ارغوانی ،آتشیں رنگوں کو بکھراتے

ہوا کے ساتھ محو رقص تھے

واللہ !

یہ سارے آتشیں منظر

مری آنکھوں نے دیکھے پر

مرے سینے میں جو شعلے بھڑک اٹھے

انہیں اب کون دیکھے گا ؟

فنا فی اللہ !

فنا فی اللہ !!

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024