نظم : تم ہنستے ہو

نظم : تم ہنستے ہو

Dec 27, 2021

ڈاکٹر ابرار احمد کی نظم سدرہ اٖفضل کی خوبصورت آواز میں

نظم : تم ہنستے ہو

ابرار احمد کی نظم سدرہ افضل کی خوبصورت آواز میں

تم ہنستے ہو

تم ہماری دنیا کو دیکھتے ہو اور ہنستے ہو

تمہارے چہرے پر آسودگی ہے اور سیاہ بھی

بہت دن بعد ایک اجلا دن نکلا ہے

اس دن کے عین وسط میں تم

سر کو پیچھے کی جانب پھینکتے ہو اور ہنستے ہو

تم ہنسی سے کچھ زیادہ ہنستے ہو

سب تمہیں دیکھتے ہیں

پتے تالیاں بجاتے ہیں

بادل ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے

آدمی کو توفیق ملے تو اسے ہنس لینا چاہئے

میرے دل میں جب روشنی اترتی ہے

تو میں بھی ہنستا ہوں

لیکن تمہیں اچھا نہیں لگتا

تمہارے چہرے پر ملامت اور تاریکی چھا جاتی ہے

کیا میں ہنستا ہوا اچھا نہیں لگتا

تم ہنستے ہو بہت اچھے لگتے ہو

میرا خیال ہے دوسروں کی ساری ہنسی بھی

تمہیں ہنس لینی چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نظم : تم ہنستے ہو

ابرار احمد کی نظم سدرہ افضل کی خوبصورت آواز میں

تم ہنستے ہو

تم ہماری دنیا کو دیکھتے ہو اور ہنستے ہو

تمہارے چہرے پر آسودگی ہے اور سیاہ بھی

بہت دن بعد ایک اجلا دن نکلا ہے

اس دن کے عین وسط میں تم

سر کو پیچھے کی جانب پھینکتے ہو اور ہنستے ہو

تم ہنسی سے کچھ زیادہ ہنستے ہو

سب تمہیں دیکھتے ہیں

پتے تالیاں بجاتے ہیں

بادل ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے

آدمی کو توفیق ملے تو اسے ہنس لینا چاہئے

میرے دل میں جب روشنی اترتی ہے

تو میں بھی ہنستا ہوں

لیکن تمہیں اچھا نہیں لگتا

تمہارے چہرے پر ملامت اور تاریکی چھا جاتی ہے

کیا میں ہنستا ہوا اچھا نہیں لگتا

تم ہنستے ہو بہت اچھے لگتے ہو

میرا خیال ہے دوسروں کی ساری ہنسی بھی

تمہیں ہنس لینی چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024