دلشاد نظمی کی نظم "ثمینہ سید" ۔

دلشاد نظمی کی نظم "ثمینہ سید" ۔

May 4, 2026


ثمینہ سید

کہا تھا تم نے

ابھی بہت سے ہیں کام باقی

ہیں میرے زمہ

مسودے کچھ پڑے ہوئے ہیں

کہانیوں کے

کئی مضامین ہیں ادھورے

کئی مقالوں کی اختتامی سطور فرصت کی منتظر ہے

غزل کے مصرعے تو اسپتالوں کے راستوں پر بکھر گئے ہیں۔

طرح طرح کے یہ ٹیسٹ میرے بدن کو بے وزن کر رہے ہیں۔

بتایا تھا تم نے ایک میسیج میں

میری آنکھوں کو دوہری شکلیں دکھ رہی ہیں

میرے بدن پر یہ چڑھنے والا غلیظ کیمو

اذیتوں سے بھرا ہوا ہے

نچوڑ لیتا ہے ساری قوّت

سہیلیوں کی،،، تمام احباب کی محافل سے دور ہوں میں

شوال بیٹی ہے سایہ بن کر قدم قدم پر ۔۔۔

پتہ نہیں کب یہ ٹوٹ جائے گا سانس بندھن

ثمینہ سید

تمہاری قسمت میں مغفرت والا عشرہ آیا

دعا ہے ربِ کریم سے کہ تمہیں وہ بخشے۔

میں گیلی پلکیں جھکائے آمین کہہ رہا ہوں ۔


دلشاد نظمی ۔رانچی,انڈیا

8709966321



ثمینہ سید

کہا تھا تم نے

ابھی بہت سے ہیں کام باقی

ہیں میرے زمہ

مسودے کچھ پڑے ہوئے ہیں

کہانیوں کے

کئی مضامین ہیں ادھورے

کئی مقالوں کی اختتامی سطور فرصت کی منتظر ہے

غزل کے مصرعے تو اسپتالوں کے راستوں پر بکھر گئے ہیں۔

طرح طرح کے یہ ٹیسٹ میرے بدن کو بے وزن کر رہے ہیں۔

بتایا تھا تم نے ایک میسیج میں

میری آنکھوں کو دوہری شکلیں دکھ رہی ہیں

میرے بدن پر یہ چڑھنے والا غلیظ کیمو

اذیتوں سے بھرا ہوا ہے

نچوڑ لیتا ہے ساری قوّت

سہیلیوں کی،،، تمام احباب کی محافل سے دور ہوں میں

شوال بیٹی ہے سایہ بن کر قدم قدم پر ۔۔۔

پتہ نہیں کب یہ ٹوٹ جائے گا سانس بندھن

ثمینہ سید

تمہاری قسمت میں مغفرت والا عشرہ آیا

دعا ہے ربِ کریم سے کہ تمہیں وہ بخشے۔

میں گیلی پلکیں جھکائے آمین کہہ رہا ہوں ۔


دلشاد نظمی ۔رانچی,انڈیا

8709966321


خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024