نظم:ایراوتی

نظم:ایراوتی

Dec 10, 2025

مصوّر-اسرار قاروقی


دیدبان شمارہ-30{نومبر}

ایراوتی

نصیر احمد ناصر

وہ

زمین کے سینے میں

خاموشی سے بہتی ہے

کسی قدیم سرسراہٹ کی طرح

جو صرف محسوس ہوتی ہے

سنائی نہیں دیتی

اس کی موجوں میں

سورج کی روشنی بھی

اتنی دھیمی ہو کر چلتی ہے

کہ دکھائی نہیں دیتی

وہ

ناگ ماتا ہے

لیکن اس کا لمس

زہر کی طرح نہیں

کسی خوشبو بھری دعا کی طرح پھیلتا ہے

زیرِ خاک

ان راستوں میں

جہاں زندگی

اپنا رنگ و روپ

اور اپنے معنی بدل لیتی ہے

وہ

کوئی آبنائے نہیں، کاریز نہیں،

بلکہ ایک یاد ہے

وہ یاد جو

ہزاروں برس زمین کے اندھیرے میں

اپنے آپ کو

ایک نادیدہ روشنی کی طرح

چھپائے رکھتی ہے

جیسے وہ کوئی مقدس راز ہو

میں نے اسے

بارہا اپنے خوابوں میں دیکھا

ایک عورت

جس کا جسم

پانی اور سائے کے بیچ

ناقابلِ بیان حُسن کی

آخری تاویل بن جاتا ہے

ایراوتی

آج بھی

زمین کے نیچے

اپنے کہنہ راستے پر چل رہی ہے

جہاں نہ مکمل روشنی ہے

نہ مکمل اندھیرا

بس ایک ملگجا خاموش علاقہ ہے

جس میں

آگ اور پانی

زندگی اور موت

ایک ساتھ رہتے ہیں

……………….



دیدبان شمارہ-30{نومبر}

ایراوتی

نصیر احمد ناصر

وہ

زمین کے سینے میں

خاموشی سے بہتی ہے

کسی قدیم سرسراہٹ کی طرح

جو صرف محسوس ہوتی ہے

سنائی نہیں دیتی

اس کی موجوں میں

سورج کی روشنی بھی

اتنی دھیمی ہو کر چلتی ہے

کہ دکھائی نہیں دیتی

وہ

ناگ ماتا ہے

لیکن اس کا لمس

زہر کی طرح نہیں

کسی خوشبو بھری دعا کی طرح پھیلتا ہے

زیرِ خاک

ان راستوں میں

جہاں زندگی

اپنا رنگ و روپ

اور اپنے معنی بدل لیتی ہے

وہ

کوئی آبنائے نہیں، کاریز نہیں،

بلکہ ایک یاد ہے

وہ یاد جو

ہزاروں برس زمین کے اندھیرے میں

اپنے آپ کو

ایک نادیدہ روشنی کی طرح

چھپائے رکھتی ہے

جیسے وہ کوئی مقدس راز ہو

میں نے اسے

بارہا اپنے خوابوں میں دیکھا

ایک عورت

جس کا جسم

پانی اور سائے کے بیچ

ناقابلِ بیان حُسن کی

آخری تاویل بن جاتا ہے

ایراوتی

آج بھی

زمین کے نیچے

اپنے کہنہ راستے پر چل رہی ہے

جہاں نہ مکمل روشنی ہے

نہ مکمل اندھیرا

بس ایک ملگجا خاموش علاقہ ہے

جس میں

آگ اور پانی

زندگی اور موت

ایک ساتھ رہتے ہیں

……………….


خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024