نظم:ہاجرہ

نظم:ہاجرہ

Mar 15, 2025

(1)ہاجرہ

عبیرہ احمد

یہ پرندہ تو آبی پرندہ ہے

میں اس بشارت دہندہ پہ حیران ہوں

اس بیاباں میں پانی کبھی بھی نہ تھا

مدتوں اس لق و دق بیاباں سے تشنہ ہی گزرے غریب الوطن قافلے

یاں ٹھہرنا تو مرنے کے مصداق ہے

مرغ پرّاں کی موجودگی کہ رہی ہے

کہ ٹیلوں میں پانی کے آثار ہیں

جانے یہ معجزہ وقت کی کس مبارک گھڑی میں ہوا

کس کا دم ہے کہ آباد ہے بادیہ؟

میرے ہم راہیو

قافلہ موڑ لو

اور اسی سمت ناقائیں دوڑاؤ

جس سمت آبی پرندے کی پرواز ہے

آگے آگے ہراول روانہ کرو

کیا عجب کھاری پانی کا کوئی کنواں ہی ہمیں مل رہے

......

کھاری پانی نہیں میرے آقا

نہایت ہی شیریں، مصفا، فرح بخش پانی ہے

جس کا فراواں ذخیرہ بیاباں میں تنہا نشیں

اک زن پارسا کے تصرف میں ہے

وہ تہی دست پورے قبیلے کی مہمان داری پہ سو جاں سے مائل ہے اور

مادر مہرباں کی طرح بردبار اور فیاض ہے

گود میں اس کی نوخیز فرزند ہے

جس کے پیکر کی معصومیت کا احاطہ ہی ممکن نہیں

پاک، جیسے کسی برگزیدہ پیمبر کا دلبند ہے

عبیرہ احمد

(1)ہاجرہ

عبیرہ احمد

یہ پرندہ تو آبی پرندہ ہے

میں اس بشارت دہندہ پہ حیران ہوں

اس بیاباں میں پانی کبھی بھی نہ تھا

مدتوں اس لق و دق بیاباں سے تشنہ ہی گزرے غریب الوطن قافلے

یاں ٹھہرنا تو مرنے کے مصداق ہے

مرغ پرّاں کی موجودگی کہ رہی ہے

کہ ٹیلوں میں پانی کے آثار ہیں

جانے یہ معجزہ وقت کی کس مبارک گھڑی میں ہوا

کس کا دم ہے کہ آباد ہے بادیہ؟

میرے ہم راہیو

قافلہ موڑ لو

اور اسی سمت ناقائیں دوڑاؤ

جس سمت آبی پرندے کی پرواز ہے

آگے آگے ہراول روانہ کرو

کیا عجب کھاری پانی کا کوئی کنواں ہی ہمیں مل رہے

......

کھاری پانی نہیں میرے آقا

نہایت ہی شیریں، مصفا، فرح بخش پانی ہے

جس کا فراواں ذخیرہ بیاباں میں تنہا نشیں

اک زن پارسا کے تصرف میں ہے

وہ تہی دست پورے قبیلے کی مہمان داری پہ سو جاں سے مائل ہے اور

مادر مہرباں کی طرح بردبار اور فیاض ہے

گود میں اس کی نوخیز فرزند ہے

جس کے پیکر کی معصومیت کا احاطہ ہی ممکن نہیں

پاک، جیسے کسی برگزیدہ پیمبر کا دلبند ہے

عبیرہ احمد

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024