نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم
نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم
Jan 12, 2019
سبز گنبد وہاں نُوری جالی وہاں خالی جھو لی بھرے ہر سوالی وہاں
دیدبان شمارہ ٩
نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم
عاشقو سب مدینےچلو.........
وَرْد بزمی
عاشقو سب مدینے چلو
ہر مقدس مہینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
لُطف جینے کا بس شہرِآقا میں ہے
لُطف سے تم بھی جینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
سلسلے سب مدینے کی چاہت کے ہیں
درددُوری کے ہیں ،زخم فُرقت کے ہیں
عشق میں ہجر نے جو دیے
وہ سبھی زخم سِینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
ہجرِطیبہ میں رِم جِھم نگاہوں سے ہے
چند موتی ہیں پلکوں پہ ٹھہرے ہُوئے
عشق کا ہیں اثاثہ یہی
لے کے یہ آبگینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
کملی والے کے روضے کی کیا بات ہے
در پہ ہر دم فرشتوں کی بارات ہے
چُومتے ہیں فرشتے جنہیں
چُومنے تُم وہ زِینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
سبز گنبد وہاں نُوری جالی وہاں
خالی جھو لی بھرے ہر سوالی وہاں
بَٹ رہے ہیں نگینے وہاں
تم بھی لینے نگینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
ہر طرف وَرْد ہیں شہرِسرکار میں
دید کی مَے مِلے شہرِسرکار میں
پیاس بُجھ جائیگی دِید سے
دید کی مَے کو پینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
دیدبان شمارہ ٩
نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم
عاشقو سب مدینےچلو.........
وَرْد بزمی
عاشقو سب مدینے چلو
ہر مقدس مہینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
لُطف جینے کا بس شہرِآقا میں ہے
لُطف سے تم بھی جینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
سلسلے سب مدینے کی چاہت کے ہیں
درددُوری کے ہیں ،زخم فُرقت کے ہیں
عشق میں ہجر نے جو دیے
وہ سبھی زخم سِینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
ہجرِطیبہ میں رِم جِھم نگاہوں سے ہے
چند موتی ہیں پلکوں پہ ٹھہرے ہُوئے
عشق کا ہیں اثاثہ یہی
لے کے یہ آبگینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
کملی والے کے روضے کی کیا بات ہے
در پہ ہر دم فرشتوں کی بارات ہے
چُومتے ہیں فرشتے جنہیں
چُومنے تُم وہ زِینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
سبز گنبد وہاں نُوری جالی وہاں
خالی جھو لی بھرے ہر سوالی وہاں
بَٹ رہے ہیں نگینے وہاں
تم بھی لینے نگینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو
ہر طرف وَرْد ہیں شہرِسرکار میں
دید کی مَے مِلے شہرِسرکار میں
پیاس بُجھ جائیگی دِید سے
دید کی مَے کو پینے چلو
عاشقو سب مدینے چلو