نعت
نعت
May 6, 2020
نعت
”سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غزا ہے“
کہتا ہے وہ جو ان پہ دل و جاں سے فدا ہے
”دہلیزِ محمد پہ عبادت کا مزا ہے“
انداز مرا اس لئے ہر اک سے جدا ہے
ہمراہ مرے،میرے بزرگوں کی دعا ہے
پائے گا مرادیں وہی اس در سے ہمیشہ
ہر بیکس و مفلس سے جسے پیار سوا ہے
کس بات کا جھگڑا ہے یہ مابین ہمارے
جو میرا خدا ہے وہی تیرا بھی خدا ہے
میرا بھی عقیدہ ہے یہی اے مرے یارو!
مہلک ہے جو درد اس کی دوا خاکِ شفا ہے
جو دین کے دشمن ہیں بکنگ ان کی ہے پہلے
ہر آن جہنم کے لبوں پر یہ صدا ہے
شہد اور کھجور اس لئے کھاتا ہوں رضی میں
سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غزا ہے
ڈاکٹر رضی امروہوی
بانی علامہ قیصر اکیڈمی
علی گڑھ
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ
موبائل:9897601669
؎
SYED RAZI HASNAIN
MOB NO:9897601669
نعت
”سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غزا ہے“
کہتا ہے وہ جو ان پہ دل و جاں سے فدا ہے
”دہلیزِ محمد پہ عبادت کا مزا ہے“
انداز مرا اس لئے ہر اک سے جدا ہے
ہمراہ مرے،میرے بزرگوں کی دعا ہے
پائے گا مرادیں وہی اس در سے ہمیشہ
ہر بیکس و مفلس سے جسے پیار سوا ہے
کس بات کا جھگڑا ہے یہ مابین ہمارے
جو میرا خدا ہے وہی تیرا بھی خدا ہے
میرا بھی عقیدہ ہے یہی اے مرے یارو!
مہلک ہے جو درد اس کی دوا خاکِ شفا ہے
جو دین کے دشمن ہیں بکنگ ان کی ہے پہلے
ہر آن جہنم کے لبوں پر یہ صدا ہے
شہد اور کھجور اس لئے کھاتا ہوں رضی میں
سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غزا ہے
ڈاکٹر رضی امروہوی
بانی علامہ قیصر اکیڈمی
علی گڑھ
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ
موبائل:9897601669
؎
SYED RAZI HASNAIN
MOB NO:9897601669