مائیکرو عُریانی کی اکنامکس
مائیکرو عُریانی کی اکنامکس
May 21, 2020
مائیکرو عُریانی کی اکنامکس
شاعر : تنویر قاضی
مول کے
جادُو جگاتے زاوئیے
تول کے
پہلو دار کرشمے
تاک ہیں
قیمت لگانے میں
خوبصورتی کے مغرور
درختوں پر پھُدکتے
بدن کھُجاتے ، آسمان کی سمت پیٹھ کیے
کائیناتی بھید وں کے آگے بے بس
ندیدے پن کی آخری منزلوں میں
سِدھاے جانے پر
رقص بھی سیکھ لیا
پیش منظر کی صندلیں ریاکار ی اور
پُشت گھُماؤ کے عطر بیز ناچ پر
معاوضہ ملنے لگا
صراحی گردن کے نیچے کی گولائیاں
ناف ھمسائیگی کے کٹاؤ
تب زیادہ نمودار ھوئے
جب ریڑھ کی ھڈی کے کڑاکوں کے
مدھم شور میں
سیدھا پن مِل گیا
جسے صرف پرندوں نے
اپنی پرواز کے دوران
اینٹھن زدہ پروں میں محسوس کیا
خوابوں کی روئیدگی
جسموں کی شعلگی
بکاؤ ھو گئے
کنزیومر سوسائیٹی
بھاگ پڑی ، منڈی سجانے
پاگلوں کی طرح
گلوبل ولیج کے
میکرو سمبندھ میں
-----------
مائیکرو عُریانی کی اکنامکس
شاعر : تنویر قاضی
مول کے
جادُو جگاتے زاوئیے
تول کے
پہلو دار کرشمے
تاک ہیں
قیمت لگانے میں
خوبصورتی کے مغرور
درختوں پر پھُدکتے
بدن کھُجاتے ، آسمان کی سمت پیٹھ کیے
کائیناتی بھید وں کے آگے بے بس
ندیدے پن کی آخری منزلوں میں
سِدھاے جانے پر
رقص بھی سیکھ لیا
پیش منظر کی صندلیں ریاکار ی اور
پُشت گھُماؤ کے عطر بیز ناچ پر
معاوضہ ملنے لگا
صراحی گردن کے نیچے کی گولائیاں
ناف ھمسائیگی کے کٹاؤ
تب زیادہ نمودار ھوئے
جب ریڑھ کی ھڈی کے کڑاکوں کے
مدھم شور میں
سیدھا پن مِل گیا
جسے صرف پرندوں نے
اپنی پرواز کے دوران
اینٹھن زدہ پروں میں محسوس کیا
خوابوں کی روئیدگی
جسموں کی شعلگی
بکاؤ ھو گئے
کنزیومر سوسائیٹی
بھاگ پڑی ، منڈی سجانے
پاگلوں کی طرح
گلوبل ولیج کے
میکرو سمبندھ میں
-----------