میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا…
میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا…
Jul 29, 2026

مصنف
اردوترجمہ سلمی جیلانی— پابلو نیرودا
translation
میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا…
— پابلو نیرودا
میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا
جیسے تم نمک کی قلم سے تراشا گلاب ہو، یا پکھراج،
یا اُن سرخ قرنفلوں کا تیر
جنہیں آگ فضا میں اچھالتی ہے۔
میں تم سے ویسی محبت کرتا ہوں جیسے بعض پوشیدہ اسرار سے کی جاتی ہے، جو سائے اور روح کے بیچ پنپتے ہیں۔
میں تم سے اس پودے کی طرح محبت کرتا ہوں
جس پر کبھی بہار میں پھول نہیں کھلتے
لیکن اپنے اندر
پوشیدہ پھولوں کی روشنی سموئے رکھتا ہے۔
تمہارا شکرگزار ہوں کہ
تمہاری محبت کی بدولت
ایک مانوس اور پائیدار خوشبو،
جو زمین کی گہرائیوں سے اٹھتی ہے،
میرے وجود میں خاموشی سے بسی رہتی ہے۔
میں تم سے محبت کرتا ہوں،
بغیر یہ جانے کہ کیسے، کب، یا کہاں سے۔
میں تم سے سادہ دل سے محبت کرتا ہوں،
بغیر کسی پیچیدگی یا غرور کے۔
میں تم سے اس لیے محبت کرتا ہوں
کہ میں محبت کا کوئی اور طریقہ جانتا ہی نہیں،
سوائے اس کے—
کہ وہاں نہ "میں" باقی رہتا ہوں، نہ "تم"،
اتنی قربت کہ میرے سینے پر رکھا تمہارا ہاتھ
گویا میرا اپنا ہاتھ بن جاتا ہے،
اور اتنی نزدیکی
کہ جب میں سوتا ہوں
تو تمہاری آنکھیں بھی
نیند سے بوجھل ہوجاتی ہیں
اردوترجمہ سلمی جیلانی
میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا…
— پابلو نیرودا
میں تم سے اس طرح محبت نہیں کرتا
جیسے تم نمک کی قلم سے تراشا گلاب ہو، یا پکھراج،
یا اُن سرخ قرنفلوں کا تیر
جنہیں آگ فضا میں اچھالتی ہے۔
میں تم سے ویسی محبت کرتا ہوں جیسے بعض پوشیدہ اسرار سے کی جاتی ہے، جو سائے اور روح کے بیچ پنپتے ہیں۔
میں تم سے اس پودے کی طرح محبت کرتا ہوں
جس پر کبھی بہار میں پھول نہیں کھلتے
لیکن اپنے اندر
پوشیدہ پھولوں کی روشنی سموئے رکھتا ہے۔
تمہارا شکرگزار ہوں کہ
تمہاری محبت کی بدولت
ایک مانوس اور پائیدار خوشبو،
جو زمین کی گہرائیوں سے اٹھتی ہے،
میرے وجود میں خاموشی سے بسی رہتی ہے۔
میں تم سے محبت کرتا ہوں،
بغیر یہ جانے کہ کیسے، کب، یا کہاں سے۔
میں تم سے سادہ دل سے محبت کرتا ہوں،
بغیر کسی پیچیدگی یا غرور کے۔
میں تم سے اس لیے محبت کرتا ہوں
کہ میں محبت کا کوئی اور طریقہ جانتا ہی نہیں،
سوائے اس کے—
کہ وہاں نہ "میں" باقی رہتا ہوں، نہ "تم"،
اتنی قربت کہ میرے سینے پر رکھا تمہارا ہاتھ
گویا میرا اپنا ہاتھ بن جاتا ہے،
اور اتنی نزدیکی
کہ جب میں سوتا ہوں
تو تمہاری آنکھیں بھی
نیند سے بوجھل ہوجاتی ہیں

