میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
Oct 15, 2026

میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
(جین زی کےلیے )
میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
کہ ابن عربی آکر مجھ سے دعا کرائے
میں منصور ابن حلاج نہیں ہوں
کہ جس کے انا الحق سے جولان گرجائیں
میرے پاس مونالیزا کی مسکراہٹ نہیں ہے
کہ جس کی پیٹنگ کائنات کو دیوانہ بنائے
یہ شہر اینتز نہیں ہے
یہاں سقراط تمہیں کہاں ملے گا
میں سعادت حسن منٹو نہیں ہوں
کہ جس کے افسانے آج بھی ریلیونٹ ہیں
میں میر گل خان نصیر نہیں ہوں
کہ جس کو ملک الشعرا کے لقب سےنوازا جاۓ
میں شے مرید نہیں ہوں
جو چاکر کے فریب میں آکر
اپنی منگیتر سے ہاتھ دھو بیھٹے
میں ایکس زی اور جینز کے میان میں ایستادہ
ایک عام انسان
جو اسکرین پہ چھپکلی کی طرح چھپکے
اسے نہ ماضی پہ افسوس
اسے نہ مستقبل کی فکر
اسے تو حال سے فرصت نہیں ہے
میں اشبیلیا کا لوھار نہیں ہوں
جس کے جسم سے خوشبو کے جھونکے پھوٹے ۔۔
مہجور بدر
میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
(جین زی کےلیے )
میں اشبیلیا کا لوہار نہیں ہوں
کہ ابن عربی آکر مجھ سے دعا کرائے
میں منصور ابن حلاج نہیں ہوں
کہ جس کے انا الحق سے جولان گرجائیں
میرے پاس مونالیزا کی مسکراہٹ نہیں ہے
کہ جس کی پیٹنگ کائنات کو دیوانہ بنائے
یہ شہر اینتز نہیں ہے
یہاں سقراط تمہیں کہاں ملے گا
میں سعادت حسن منٹو نہیں ہوں
کہ جس کے افسانے آج بھی ریلیونٹ ہیں
میں میر گل خان نصیر نہیں ہوں
کہ جس کو ملک الشعرا کے لقب سےنوازا جاۓ
میں شے مرید نہیں ہوں
جو چاکر کے فریب میں آکر
اپنی منگیتر سے ہاتھ دھو بیھٹے
میں ایکس زی اور جینز کے میان میں ایستادہ
ایک عام انسان
جو اسکرین پہ چھپکلی کی طرح چھپکے
اسے نہ ماضی پہ افسوس
اسے نہ مستقبل کی فکر
اسے تو حال سے فرصت نہیں ہے
میں اشبیلیا کا لوھار نہیں ہوں
جس کے جسم سے خوشبو کے جھونکے پھوٹے ۔۔
مہجور بدر

