گل رخ کاظمی کی نظمیں

گل رخ کاظمی کی نظمیں

Mar 12, 2018

پس انتظار اور دوسری نظمیں

دیدبان شمارہ۔۷

کینیڈا سے گل رخ کاظمی کی نظمیں

١. ”پسِ انتظار“

گل رخ کاظمی

یاد کے الجھے دھاگوں سے گندھے ،

کچھ ریشمی وعدے

رات کی مخملی کالی چادر پہ تارے بن کر جلتے ہیں

ؒلمحہ بھر کو آسماں روشن ہوتا ہے

تب سرمئی اندھیرا

وقت کی گرہیں کھولتا ہے

اسی لازوال لمحے میں

زندگی دبے پاﺅں مرے بدن پہ

اپنے قدم جماتی ہے ،

ذرا سا رُکتی ہے،

لڑکھڑا کر پھر سنبھلتی ہے

تب ورق ورق صبح کا سورج

بام پر جگمگاتا ہے

سرمئی شام سے دن کے طلوع ہونے تک کا منظر ۔۔۔۔

کِرچی کِرچی ہوجاتا ہے!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٢ .”خواب نما تعبیر“

گُلِ رُخ کاظمی

ہم کہ،

قسطوں میں زندگی جینے کے،

سبھی داﺅپیچ سے واقف ہیں

اور تھکن کے دام میں اُلجھے

زرد گھروں میں مقید

خواہشوں کے داغ اوڑھتے

سودوزیاں کے رنگ پہنتے

اور ہجرووصال کے نغمے گنگناتے ہیں

ہماری نیند سے خالی ادھ بجھی آنکھیں

ایسا کوئی خواب نہیں دیکھتیں

جن کی تعبیر ہے

اور نہ گم گشتہ مسافتوں کی تنویر

ہم کہ اپنے حال میں مست

زندہ ہو کے بھی اپنی اپنی قبروں سے ،

باہر آنے کی کوئی کوشش نہیں کرتے

ہم سا نا فہم

کسی نے کبھی دیکھا ہے

جن کے لفظ تک

قوتِ گویائی سے محروم ہیں

جو زہرِہلاہل کے ہر گھونٹ کو

آب حیات کہتے ہیں!

اور سسکنے والے لمحوں کو

ساعتِ بقا سمجھتے ہیں!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٣. ”کشف“

گُلِ رُخ کاظمی

عجب انکشاف کا لمحہ تھا

بے رنگ اور بے جان احساس

وہ دور جا چکا ہے

میں نے پیچھے مڑ کے اسے دیکھنا چاہا

مگر آنکھوں کی پتلیوں سے

آنسو نہیں خوں رِس رہا تھا

جنگل دھیرے دھیرے تاریک ہو رہا تھا

یادیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے

کب کی جم چکی تھیں

وہ کہیں بھی نہیں تھا

جنگلی جانوروں کی گھورتی ،

بھوکی نظریں

بے چینی سے

میرے گرنے کا انتظار کر رہی تھیں

یہ وہ کہانی تو نہیں

جو میں نے بچپن میں سنی تھی

ایک شہزادے اور شہزادی کی کہانی

میں اپنے کانپتے جسم،

بجتے دانتوں اور یخ بستہ ہاتھوں سے

پرانی کہانی کو ڈھونڈتے ہوئے ،

گنجلک سی دھند میں لپٹ گئی ہوں

جہاں، ایک کنارے پہ میں ہوں

اور، دوسرے پر بھی شائد میں ہی ہوں

وہ تیسرا تو دھند لکے میں

دکھائی دیتا ہے

اور نہیں بھی !!!!!

دیدبان شمارہ۔۷

کینیڈا سے گل رخ کاظمی کی نظمیں

١. ”پسِ انتظار“

گل رخ کاظمی

یاد کے الجھے دھاگوں سے گندھے ،

کچھ ریشمی وعدے

رات کی مخملی کالی چادر پہ تارے بن کر جلتے ہیں

ؒلمحہ بھر کو آسماں روشن ہوتا ہے

تب سرمئی اندھیرا

وقت کی گرہیں کھولتا ہے

اسی لازوال لمحے میں

زندگی دبے پاﺅں مرے بدن پہ

اپنے قدم جماتی ہے ،

ذرا سا رُکتی ہے،

لڑکھڑا کر پھر سنبھلتی ہے

تب ورق ورق صبح کا سورج

بام پر جگمگاتا ہے

سرمئی شام سے دن کے طلوع ہونے تک کا منظر ۔۔۔۔

کِرچی کِرچی ہوجاتا ہے!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٢ .”خواب نما تعبیر“

گُلِ رُخ کاظمی

ہم کہ،

قسطوں میں زندگی جینے کے،

سبھی داﺅپیچ سے واقف ہیں

اور تھکن کے دام میں اُلجھے

زرد گھروں میں مقید

خواہشوں کے داغ اوڑھتے

سودوزیاں کے رنگ پہنتے

اور ہجرووصال کے نغمے گنگناتے ہیں

ہماری نیند سے خالی ادھ بجھی آنکھیں

ایسا کوئی خواب نہیں دیکھتیں

جن کی تعبیر ہے

اور نہ گم گشتہ مسافتوں کی تنویر

ہم کہ اپنے حال میں مست

زندہ ہو کے بھی اپنی اپنی قبروں سے ،

باہر آنے کی کوئی کوشش نہیں کرتے

ہم سا نا فہم

کسی نے کبھی دیکھا ہے

جن کے لفظ تک

قوتِ گویائی سے محروم ہیں

جو زہرِہلاہل کے ہر گھونٹ کو

آب حیات کہتے ہیں!

اور سسکنے والے لمحوں کو

ساعتِ بقا سمجھتے ہیں!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٣. ”کشف“

گُلِ رُخ کاظمی

عجب انکشاف کا لمحہ تھا

بے رنگ اور بے جان احساس

وہ دور جا چکا ہے

میں نے پیچھے مڑ کے اسے دیکھنا چاہا

مگر آنکھوں کی پتلیوں سے

آنسو نہیں خوں رِس رہا تھا

جنگل دھیرے دھیرے تاریک ہو رہا تھا

یادیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے

کب کی جم چکی تھیں

وہ کہیں بھی نہیں تھا

جنگلی جانوروں کی گھورتی ،

بھوکی نظریں

بے چینی سے

میرے گرنے کا انتظار کر رہی تھیں

یہ وہ کہانی تو نہیں

جو میں نے بچپن میں سنی تھی

ایک شہزادے اور شہزادی کی کہانی

میں اپنے کانپتے جسم،

بجتے دانتوں اور یخ بستہ ہاتھوں سے

پرانی کہانی کو ڈھونڈتے ہوئے ،

گنجلک سی دھند میں لپٹ گئی ہوں

جہاں، ایک کنارے پہ میں ہوں

اور، دوسرے پر بھی شائد میں ہی ہوں

وہ تیسرا تو دھند لکے میں

دکھائی دیتا ہے

اور نہیں بھی !!!!!

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024