اگر مجھے مرنا پڑا

اگر مجھے مرنا پڑا

Jan 21, 2024

رفعت الھریری کی نظم If I must die

دیدبان شمارہ۔ ۲۲ ۲۰۲۴؁

اگر مجھے مرنا پڑا

ترجمہ: سلمی جیلانی

اگر مجھے مرنا پڑا

تو تمھیں زندہ رہنا ہی ہوگا

میری کہانی سنانے کو

میری چیزیں بیچ کے

کپڑے کا ایک ٹکڑا خریدنے کو

اور کچھ ڈور بھی

اس سے ایک سفید پتنگ بنانا

جس کی لمبی سی دم ہو

غزہ میں رہنے والا

کوئی بچہ

جس کی نگاہیں دور کہیں  آسمان میں ٹکی ہوں

اور اپنے بابا کو کھوجتی ہوں

جو آگ کے شعلوں میں گھر کر

کسی کو الوداع بھی

نہ کہہ سکا

حتی کہ خود اپنے  بدن کو

اور اپنے آپ کو بھی

وہ جب بلندیوں میں  پرواز کرتی  ہوئی

میری پتنگ کو دیکھے

جو تم نے بنائی ہو

تو ایک لمحے کو سوچے

شاید وہاں کوئی فرشتہ  

محبت کو واپس لانے کو

آگیا ہے

اگر مجھے مرنا ہی پڑا

تو اسے امید کو واپس لانے دو

اسے ایک حکایت

ایک داستان بن جانے دو

فلسطینی شاعر اور استاد

رفعت الھریری  کی نظم

If I must die

کا اردو ترجمہ

جنھیں غزہ میں

ایک  ہوائی حملے میں

شہید کر دیا گیا

دسمبر 2023

ترجمہ: سلمی جیلانی

دیدبان شمارہ۔ ۲۲ ۲۰۲۴؁

اگر مجھے مرنا پڑا

ترجمہ: سلمی جیلانی

اگر مجھے مرنا پڑا

تو تمھیں زندہ رہنا ہی ہوگا

میری کہانی سنانے کو

میری چیزیں بیچ کے

کپڑے کا ایک ٹکڑا خریدنے کو

اور کچھ ڈور بھی

اس سے ایک سفید پتنگ بنانا

جس کی لمبی سی دم ہو

غزہ میں رہنے والا

کوئی بچہ

جس کی نگاہیں دور کہیں  آسمان میں ٹکی ہوں

اور اپنے بابا کو کھوجتی ہوں

جو آگ کے شعلوں میں گھر کر

کسی کو الوداع بھی

نہ کہہ سکا

حتی کہ خود اپنے  بدن کو

اور اپنے آپ کو بھی

وہ جب بلندیوں میں  پرواز کرتی  ہوئی

میری پتنگ کو دیکھے

جو تم نے بنائی ہو

تو ایک لمحے کو سوچے

شاید وہاں کوئی فرشتہ  

محبت کو واپس لانے کو

آگیا ہے

اگر مجھے مرنا ہی پڑا

تو اسے امید کو واپس لانے دو

اسے ایک حکایت

ایک داستان بن جانے دو

فلسطینی شاعر اور استاد

رفعت الھریری  کی نظم

If I must die

کا اردو ترجمہ

جنھیں غزہ میں

ایک  ہوائی حملے میں

شہید کر دیا گیا

دسمبر 2023

ترجمہ: سلمی جیلانی

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024

خریدیں

رابطہ

مدیران دیدبان

مندرجات

شمارہ جات

PRIVACY POLICY

Terms & Conditions

Cancellation and Refund

Shipping and exchange

All Rights Reserved © 2024