قاری کی آراء
قاری کی آراء
Feb 8, 2019
(1)
مشرّف عالم ذوقی
محترمہ سلمیٰ جیلانی صاحبہ ، محترمہ سبین علی صاحبہ ، محترمہ نسترن احسن فتیحی صاحبہ ..آپکی کوششیں ان معنوں میں یادگار ہیں کہ آپ نے کسی کی تقلید نہ کرتے ہوئے ایک نیی روایت قائم کی ہے . دیدبان ادب کے جدید منظر نامے کا حسین تحفہ ہے ..میں نے جدید منظر نامہ اس لئے کہا کہ آپ سوشل ویب سائٹ کی اہمیت و افادیت اور پرنٹ میڈیا کی ضرورت ، دونوں کی قائل ہیں . میں نے دیدبان کا مطالعہ کیا ہے اور اس لئے میں کہ سکتا ہوں کہ دیدبان محض کترنیں جمع کرنے کا نام نہیں ہے ، اس کے پیچھے گہرا مشاہدہ اور ویژن ہے ، اور اسی لئے موجودہ ادب ، زندگی ، سیاست ، ثقافت ، سماج ، معاشرہ کے تعلق سے جو افکار و نظریات آپ کی سوچ کا حصّہ بنتے ہیں ، آپ ان کا تعاقب کرتی ہیں پھر دیدبان کے صفحوں پر کہانی ، نظم ، مضمون کی صورت ایک کہکشاں آباد ہو جاتی ہے . دیدبان کے ہر شمارے میں مسائل اور موضوعات کو سائنسی نقطۂ نظر سے دیکھا گیا ہے۔ تہذیب ، ادب ، نسائی ادب ، دہشت گردی جیسے بہت سے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے. . مجھے خوشی ہے کہ میں آپکا قاری ہوں .نسترن صاحبہ کو بھی کافی پڑھا ، سبین علی کی افسانوی اور تنقیدی صلاحیتوں کا معترف ہوا ، سلمیٰ جیلانی کی فکری کائنات کو بھی قریب سے دیکھا اور اس لئے کہ سکتا ہوں ، کہ دیدبان کا ہر شمارہ یادگار اور حال اور مستقبل کے ادبی منظر نامے کا اہم حصّہ ہے .
---------------
(2)
عادل فراز لکھنؤ
نسترن احسن فتیجی صاحبہ , سبین علی جی
اور محترمہ سلمیٰ جیلانی کی خدمت میں تحیات و تسلیمات
’’دیدبان‘‘ کا شمارہ موصول ہوا۔آپ کی محنتیں اور مشقتیں صاف جھلک رہی ہیں ۔اتنا وقیع شمارہ نکالنا آج کے عہد میں بہت دشوار طلب ہے ۔گوشہ مضامین ہو یا افسانوی ادب،نظموں کا سرمایہ ہو یا غزلوں کا سلسلہ ،سب کچھ بہت معیاری اور ادب کے بافہم و باذوق قارئین کے لئے ایک ٹانک کی حیثیت رکھتاہے ۔سبین علی کی افسانوی دیدہ وری،سلمیٰ جیلانی کا ادبی شعوراور نسترن احسن فتیحی کا زبان و بیان پر عبور اس رسالے کو مزید جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
امید کرتاہوں اور دعا گو ہوں کہ ’’دیدبان‘‘ اسی طرح مسلسل اپنے دیدار کرواتارہے اور ادب کے پیاسوں کو جی بھر کر سیراب کرتارہے ۔
آپ سبھوں کا چھوٹا بھائی
عادل فراز لکھنؤ
(3)
عاطف وقاص
داب عرض ہے!
آ پ کا میگزین نہ صرف میعاری ہے بلکہ اعلی ادبی ذوق کا حامل بھی ہے۔ میں جو بھی لکھتا ہوں چاہتا ہوں کہ آ پ کہ شمارے میں شائع ہو اگر آ پ کے میعار پر پورا اترتا ہو ۔ پہلی آ زاد نظم ارسال ہے
آ پ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔
وسلام
عاطف وقاص
ٹورنٹو کینیڈا