تسنیم کوثر

۱۰ فروری، ۲۰۲۴

نام/قلمی نام: تسنیم کوثر

تعلیم: ایم فل اردو

ساہیوال میںں پیدا ہوئی ،اوکاڑہ سکول کالج سے تعلیم حاصل کی،شادی کے بعد لاہور مسکن بنا ۔ادب سے وابستگی ہے جس کو سکول کی بزم ادب نے فروغ دیااور یہ شوق اب تک قائم ہے تین سفر نامے شائع ہو چکے ہیں

1۔ کہانی ان دنوں کی. سفرنامہ انڈیا2007

2۔جہاں رحمت برستی ہے.سفرنامہ حجاز2010

3۔ مجھے اس دیس جانا ہے.

(سفرنامہ ملائیشیا )2021

4۔سرگوشی (شعری مجموعہ)2012

5۔چبھن (افسانوی مجموعہ)2017

پاکستان اور انڈیا کے بہت سے مؤقر جریدوں میں لکھتی ہوں چار کتابیں زیر طبع ہیں ۔انڈیا اور پاکستان میں مشاعروں اور ادبی محفلوں میں شرکت کر چکی ہوں۔بزم تعبیر کی چیئر پرسن ہوں اور اس پلیٹ فارم سے بہت سی ادبی تقریبات کرواتی رہی ہوں ۔تیس برس ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کام کیا ،عاصمہ جہانگیر کے ادارے میں پیرالیگلز ٹریننگ کروانے کی ذمہ داری نبھائی اور اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پہ کام کیا ،عورتوں اور بچوں پر تشدد کی فیکٹ فائنڈنگ کا کام سنبھالا، پیرالیگل سینٹر اسلام پورہ لاہور کی سینٹر انچارج رہی جہاں خواتین کے لیے مفت قانونی امداد کے لیے کوشاں رہی۔ روٹری کلب لاہور شادمان کی ممبر ہوں،سال2021 میں روٹری کلب کی صدر رہی ہوں۔گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو آگاہی مہم کا حصہ ہوں۔روٹری انٹرنیشنل پولیو ایوارڈ لے چکی ہوں ۔ بہت سی فلاحی تنظیموں کا حصہ ہوں آج کل پولیو مانیٹرنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے