تنویر احمد تماپوری
۶ نومبر، ۲۰۲۳
تنویر احمد تماپوری نوجوان نسل کے نمائندہ افسانہ نویس ہیں ـ آپ کا تعلق ریاست کرناٹک کے موضع تماپور، ضلع یادگیر سے ہے ـ سردست ذرائع معاش کے سلسلے میں پچھلے پچیس برسوں سے معہ اہل وعیال ریاض، سعودی عرب میں مقیم ہیں ـ موصوف گزشتہ قریب 15 برسوں سے صنف افسانہ میں طبع آزمائی کر رہے ہیں ـ افسانے کے فن سے بہ خوبی واقف ہیں، زبان و بیان پر دسترس رکھتے ہیں اور موضوعات برتنے میں سلیقہ مندی سے کام لیتے ہیں ـ ان کے افسانے ہندوپاک کے معیاری ادبی رسائل آجکل، ایوان اردو،بیسویں صدی ،نیاورق،شاعر،تریاق ،انشا، ثالث کے علاوہ پاکستان سے چہار سو، ندائے گل اور ہم لوگ وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں ـ دو سال پہلے موصوف کے افسانوی مجموعے "زمین سے بچھڑے لوگ" کا اجرا اردو فاونڈیشن کے زیر اہتمام ممبئی میں، سلام بن رزاق کے ہاتھوں عمل میں آیا ـ موصوف ریاض کی ایک کمپنی میں پرچیز مینجر کی حیثیت سے فایز ہیں ـ کئی سارے آنلائن گروپس کے علاوہ ریاض کی دو ادبی تنظیموں کی بنیادی رکنیت کا شرف بھی حاصل ہے ـ