طاہرہ کاظمی
۲۴ نومبر، ۲۰۲۰
راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، والد سرکاری ملازم تھے۔ بچپن ہی سے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔مضمون نویسی اور مباحثوں میں بے شمار انعام جیتے۔ زمانہ طالب علمی میں ہی ریڈیو، ٹی وی اور اخبار میں آنا جانا رہا۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور بہترین آل راؤنڈر طالبہ کی حیثیت سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سپیشلائزیشن کے لئے گائناکالوجی کے مضون کا انتخاب کیا اور فیلوشپ کی ڈگری حاصل کی۔ ٹیچنگ سے دلچسپی ہونے کے باعث میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری ہالینڈ کی ماسٹرخت یونیورسٹی سے لی۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں کام کیا اور دیہی علاقوں میں بھی خدمات سر انجام دیں۔
اس وقت عمان کی منسٹری آف ہیلتھ میں سینیئر کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کام کر رہی ہیں۔
لکھنے سے دلچسپی تو بچپن سے تھی اور عورت کے مسائل کا اصل اندازہ دیہی علاقوں میں کام کر کے ہوا۔ ذاتی حیثیت میں چیرٹی اور فلاح و بہبود کے کام تو شروع سے کر رہی تھی لیکن کالم نگاری کا باقاعدہ آغاز 2019 میں کیا۔