ربیعہ سلیم مرزا
۲۲ مارچ، ۲۰۲۱
ربیعہ سلیم قدرتی لکھاری ہیں گو انہیں لکھتے ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا لیکن اس مختصر سے عرصے میں تیزی سے ادبی دنیا میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں ۔ سنجیدہ افسانہ نگاری کے علاوہ ہارر، تبصرہ، فکشن، بچوں کی کہانیاں بھی لکھ رہی ہیں ۔نیریٹر بھی ہیں سب سے پہلا مقابلہ اردو کلچر بک لیٹ انڈیا پہ جیتا تھا- راول پنڈی کی حلقہ ارباب ذوق کی ممبر ہیں اور ادبی حلقہ کی نشست میں باقاعدگی شرکت کرتی ہیں -
ان کی ایک اور پہچان یہ ہے کہ اردو کے نامور بلاگر اور مزاح نگار سلیم مرزا کی بیگم ہیں -