مطربہ شیخ
۹ فروری، ۲۰۲۳
پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی مطربہ شیخ بنیادی طور پر تخلیق کار ہیں۔ ادبی تبصروں پر مشتمل ویڈیو لاگز ہوں، سماجی مسائل پر لکھے گئے کالمز یا ویڈیو لاگز ہوں، اُن میں فکری و ادبی رنگ نمایاں ہے۔
شہر کراچی کے تنوع نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مہمیز کیا، مطالعے نے نئی راہ سجھائی۔
مطربہ نے جامعہ کراچی سے ماسٹرکی سند حاصل کی۔
عملی زندگی کا بھی تجربہ کیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے کام کو پذیرائی ملی، جلد ہی ان کے قلم نے قارئین و ناقدین کی توجہ حاصل کر لی۔مطربہ کے ہاں مشاہدے کی گہرائی اورفکری ٹھہراؤ کا امکان ملتا ہے۔
مطربہ کا پہلا افسانوی مجموعہ ”مناط“ کے عنوان سے شائع ہوا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔