منصف ہاشمی۔
۲۳ مارچ، ۲۰۲۱
منصف ہاشمی۔
نثری نظم میری پہچان ہے۔
"مٹھی میں ستارے لئے" اور "عشق" کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔
"ایلاف وفا" اگلے ماہ تک آجائے گی۔
نثری نظم کی ہیئت میں "ارداس"، "ارادھنا" اور "رچنا" میں نے ہی لکھی ہے۔ اس کے علاوہ تنقیدی مضامین بہت لکھے ہیں۔ جن میں سے کچھ لوگوں نے آپنی کتابوں میں بھی شامل کئے ہیں۔ کمالیہ میں پیدا ہوا۔ میٹرک اور 3سالہ ڈپلومہ(مکینیکل) فیصل آباد سے کیا۔ روزی روٹی کیلئے تفتان(ایران بارڈر) تک کا سفر کیا۔
تورات،زبور، انجیل مقدس کے ساتھ قرآن مجید کا بھی ایک سالہ کورس کیا۔ نثری نظم کی ہیئت بدلنے میں کہاں تک کامیاب ہوا ؟
یہ قاری اور ادبی صالحین ہی فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹر ریاض مجید صاحب نے اس کا نام "نثم" رکھا۔ لیکن میں نے نثر نظم کے حوالے سے۔۔۔ان کو دو علیحدہ اصناف سخن ثابت کیا۔