محسن شکیل

۲۴ فروری، ۲۰۲۳

محسن شکیل (ایم اے ، ایم بی اے)

(شاعر'ادیب' ٹی وی ڈرامہ نگار' ٹی وی میزبان)

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں رہتے ہیں

ان کی اب تک تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں

1) 'آنکھ بھر حیرت' ( شاعری- پروین شاکر ادبی ایوارڈ یافتہ۔ پہلا ایڈیشن 1999 دوسرا ایڈیشن 2016- یہ کتاب امریکہ کی لائبریری آف کانگریس، واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہے)

2) 'سرگوشی' (ہائیکو شاعری کا مجموعہ۔ اشاعت 2005- امریکہ کی لائبریری آف کانگریس، واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہے)

3) 'کچھ عشق کیا' (شاعری- اشاعت 2022-امریکہ کی لائبریری آف کانگریس، واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہے)

'بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ-2020' برائے ادب' مع پانچ لاکھ روپے انعام، بلوچستان صوبائی حکومت کی جانب سے 22 مارچ 2022 کو عطا کیا گیا

'بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ-2018' برائے ادب' مع ڈیڑھ لاکھ روپیہ انعام گورنمٹ آف بلوچستان کی جانب سے گورنر بلوچستان نے23.3.2021 کو عطا کیا

'پروین شاکر ادبی ایوارڈ-2000' پہلے شعری مجموعہ 'آنکھ بھر حیرت' پر اسلام آباد سے مل چکا ہے

'پی ٹی وی ایوارڈ 97-1987' (دس سالہ کارکردگی), سنہ 1998 میں مل چکا ہے۔

'قلم قبیلہ ادبی ایوارڈ' (25 سالہ ادبی خدمات کے لیے) 2002 میں دیا گیا

'بلوچستان اسٹار ایوارڈ-2020' بھی عطا کیا گیا ہے

محسن شکیل کی شاعری کا فرانسیسی، انگریزی، فارسی،ہندی اور براہوئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے

محسن شکیل بلوچستان کی ادبی تاریخ کے سب سے پہلے ہائیکو نگار ہیں

محسن شکیل بلوچستان کی ادبی تاریخ کے سب سے پہلے تروینی نگار بھی ہیں

آپ کی شاعری اور شخصیت پر اب تک ایم اے کی سطح پر ایک' اور ایم فل کے دوتھیسس تحریر ہو چکے ہیں۔ جبکہ بی ایس اور ایم فل کے چند مذید تھیسس پر کام جاری ہے

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ متعدد محافل مشاعرہ میں صدر پاکستان کی جانب سے مدعو کیے جاتے رہے ہیں

پی ٹی وی نے آپ کی طویل خدمات کے اعتراف میں اپنے ٹیلنٹ کی سب سے اعلیٰ کیٹیگری یعنی "آوٹ اسٹینڈنگ" رائٹر/شاعر عطا کر رکھی ہے۔

محسن شکیل کا کلام، تذکرے،چیدہ چیدہ ادبی اور میڈیا سے متعلق خدمات اور کام نیز انٹرویوز مندرجہ ذیل ویب سائٹس اور لنکس پر موجود ہیں:

ریختہ ڈاٹ کام

اردو پوائنٹ ڈاٹ کام

لائبریری آف کانگریس، واشنگٹن ڈی سی، امریکہ

پاکستان کرانیکل

یو ٹیوب

فیس بک

گوگل