ڈاکٹر کوثر جمال

۲۴ مارچ، ۲۰۲۱

ڈاکٹر کوثرجمالتعلیم: – ایم اے اردو (پنجاب یونیورسٹی)، بی اے آنرز چینی زبان و ادبیات (پیکنگ یونیورسٹی)، پی ایچ ڈی تقابلی ادب (بلوچستان یونیورسٹی)، پوسٹ ڈاک ریسرچ (پیکنگ یونیورسٹی)، آسٹریلیا آنے کے بعد کئی زبانوں میں ترجمہ اور ترجمانی کی بذریعہ امتحان اعلیٰ اسناد حاصل کیں۔مناصب: – لیکچرر شعبہ چینی زبان، نیشنل انسٹیٹیوٹ (یونیورسٹی) آف ماڈرن لینگوئجز (۱۹۸۳ تا ۱۹۹۹)،آسٹریلیا اردو پینل کی چیٔر پرسن (یہ یہاں مترجمین کو مختلف درجوں کی اسناد دینے کا قومی ادارہ NAATI ہے)، کئی یونیورسٹیوں کی اعزازی ممتحن ہیں۔۔۔ اردو سوسائٹی آف آسٹریلیا کی بانی رکن اور ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۰ تک صدر بھی رہیں۔ پروڈیوسر کا امتحان پاس کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایس بی ایس اردو سروس (آسٹریلیا کا غیر ملکی زبانوں کا نشریاتی ادارہ) سے پراگرام بھی پیش کیے۔تصانیف(۱) مور شہزادی، چینی لوک کہانیوں کا ترجمہ، غیر ملکی زبانوں کے اشاعت گھر پیکنگ نے ۱۹۸۳ میں شائع کی۔ (۲) مہکتے ہار ، چینی نظموں کا ترجمہ، اکادمی ادبیات نے ۱۹۸۴ میں شائع کی۔(۳) جدید چینی زبان،( تحقیق)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئجز نے ۱۹۸۴ میں شائع کی۔(۴) چین میں اردو (کتابچہ) مقتدرہ نے ۱۹۸۵ میں شائع کیا(۵) چینی منگولوں کے شہر میں (سفر نامہ)۔ سنِ اشاعت ۱۹۸۷ ، جہانِ دگر، (افسانوں کا مجموعہ) پورب اکادمی اسلام آباد نے ۲۰۰۶ میں شائع کی۔ زیرِ طبع: لوشن اور پرم چند، ایک تقابلی مطالعہ (تحقیق)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔