علی آریان کیانی
۲۵ مارچ، ۲۰۲۱
علی آریان کیانی ایک بے حد دلچسپ اور انوکھے افسانہ نگار ہیں ‘بظاہراُن کے افسانوں کے
موضوعات محبت،جدائی، دُکھ ، دیہات، اِنتظار اور سادے آدمی کی ہار ہیں۔وُہ خود
بھی کہتے ہیں
میں محبت ہار جانے والوں کا افسانہ نگار ہوں ۔اُن کے افسانوں کی فضا اور کردار بھی افسانوی
ہوتے ہیں ‘ جن کا بظاہر حقیقت سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا ‘مگر جب وہ بولتے ہیں تو کچھ ایسا
محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بہت بڑا فن کار اُنہیں اپنے فن کے جادُو سے حقیقت میں کھینچ
لایا ہے ۔اُن کے افسانے پڑھ کے یُوں لگتا ہے کہ جیسے وُہ اُس لڑکی کو جانتے ہوں ‘جو ہم
سے محبت کیا کرتی تھی ۔وُہ اِنسانی محسوسات کی گہرائیوں میں اُترجاتے ہیں اور لوگوں کو
اُنہی کے کھوئے ہوئے خواب بتا کر حیران کر دیتے ہیں
